بہار کے گیا میں 3 بچوں کو پھانسی پر لٹکاکر ماں نے بھی خودکشی کر لی
بہار کے گیا میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے مگرا تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے پہلے اپنے تین بچوں کو پھانسی پر لٹکا دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔مفامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ مرنے والوں میں خاتون مالتی دیوی، 6 سالہ جیوا، 4 سالہ سلیمہ اور ڈھائی ماہ کا ابھیشیک شامل ہیں۔
ایس پی سٹی ہمانشو نے بتایا کہ ہم نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ مالتی دیوی کے اہل خانہ نے شوہر پر گھریلو کشیدگی کا الزام لگایا ہے جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔ ہم نے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق محلے کی ایک خاتون مالتی دیوی سے ملنے گئی تو اس نے گھر کا دروازہ اندر سے بند پایا۔ اس نے اسے کھولنے کی کوشش کی۔ لیکن دروازہ نہ کھلنے پر گاؤں کے دوسرے لوگوں کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پھر معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد پورے معاملے کی تفصیلات پولیس کو دی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں