src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تین ہفتوں سے بیٹیاں دھرنے پر اور بی جے پی کا درندہ آزاد : مفتی ھارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 مئی، 2023

تین ہفتوں سے بیٹیاں دھرنے پر اور بی جے پی کا درندہ آزاد : مفتی ھارون ندوی

 





تین ہفتوں سے بیٹیاں دھرنے پر اور بی جے پی کا درندہ آزاد : مفتی ھارون ندوی



جنتر منتر پر بیٹھی بیٹیوں کی حمایت میں جلگاؤں میں زوردار احتجاج


نامہ نگار فرید ملاجی کاسودہ


  

برج بھوشن اب تک گرفتار کیوں نہیں ؟ بیٹیوں کو اِنصاف دو ، برج بھوشن کو پھانسی دو ۔ کے نعروں سے گونج اٹھا کلکٹر آفس ، جلگاؤں میں ھندو مُسلم سماج ایکساتھ پھلوان بیٹیوں کی حمایت میں مظاہرے میں شریک رہا ، بلکہ مُسلم سماج نے اِس آندولن احتجاج کی کمان سنبھالی ، اور ھندو پھلوان بیٹیوں کے حق میں اِنصاف کے لئے احتجاج کرتے ہوئے برج بھوشن کی گرفتاری اور کڑی سزا کی مانگ کی ، برقعے اور حجاب میں مُسلم بیٹیاں ، اسٹوڈنٹس ، طالبات بڑی تعداد میں شریک رہیں اور اپنی بات بھی رکھی ، اور کہا کہ جب تک یہ بھاجپا کا درندہ گرفتار کرلیا نہیں جاتا تب تک ہم احتجاج کرتے رہیںنگے ،اور ضرورت پڑی تو دلّی بہی جائینگے اور اُن بہنوں کو سپورٹ کرینگے ، اِس آندولن میں سبھی سماج ،پارٹیوں اور الگ الگ سماجی رفاہی تنظیموں اور فاؤنڈیشن کے ذمےداران بھی شریک رہے ، اِس احتجاج میں کانگریس کے ترجمان فائر برانڈ مقرّر اور جمعیت علمائے ضلع جلگاؤں مہاراشٹر کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی کی خصوصی شرکت رھی اور آپکی بیباک تقریر نے جان ڈال دیا، آپ نے سیدھا مودی جی،بھاجپا سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دوغلی مکّار سرکار بیٹی بچاؤ کا جھوٹا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی اور آج بیٹیاں اِن سے پریشان ہیں،اِنکے پاپی نیتا سے پریشان ھے اور مودی جی بےشرمی سے الیکشن پرچار میں لگے ہوئے ہیں اور پھلوان بیٹیوں کے پاس ایکبار جانے اور انکے من کی بات سننے کو تیار نہیں، کورٹ کا حُکم آجانے،مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی کوئی برج بھوشن کو گرفتار کرنے کو تیار نہیں،آخر ایسا کیوں؟ سارے پاپی ، ریپسٹ بھاجپا راج میں آزاد ہوگئے اور ھیں،آج میری اور کسی کی بیٹی محفوظ نہیں، مفتی صاحب گرجتے ہوئے بولے، بیٹیوں بہنوں اب آپ اِن لوگوں کو اور ان کی پارٹی کو پہچان لو، آنے والے دنوں میں فیصلہ تمہارے ہاتھوں میں ھیں کہ دیش کو،دیش کی بیٹیوں کو اِن لوگوں سے کیسے بچانا ھے، جلگاؤں کا یہ آندولن بڑا زوردار اور کامیاب رہا،ھندو بیٹیوں کے سمرتھن حمایت میں بڑی تعداد میں مسلم بیٹیاں میدان میں اُتر آئی،مفتی صاحب نے کھا دیکھ لو مودی جی اور بھاجپا والوں،ھم کو مذھب کے نام پر الگ الگ کرنے اور انگریزوں کی طرح لڑاؤ اور راج کرو والی ناپاک پالیسی کو ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے، محترم فاروق شیخ صاحب نے اِس احتجاج کو سجانے سوارنے اور کامیاب بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا، راشٹروادی کانگریس،کانگریس،ایم آئی ایم، سبھی اچّھی سیکولر پارٹیوں کے نیتا موجود تھے،آخیر میں میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا گیا کہ پھلوان بیٹیوں کو اِنصاف دو اور جلد سے جلد برج بھوشن درندے کو گرفتار کرو اور کڑی سزا دو۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages