پھر عوامی مسائل کے لئے آگے آئے محمد اسماعیل رحمانی
مالیگاؤں :شہر کے آدم نگر مسجد آدم کے پاس گزشتہ کئی مہینوں سے گٹر کا پانی روڈ آنے کی وجہ سے اہلیان محلہ پریشان تھے ۔ شہر کی قیادت کا رونے رونے والوں کا دور دور تک پتہ نہیں تھا. گٹر کے اس گندے پانی سے گزر کر عوام اپنے معمولات زندگی کو انجام دے رہے تھے. ایسے میں شہر متحرک اور فعال شوشل ورکر محمد اسماعیل رحمانی کو پتہ چلا. کل محمد اسماعیل رحمانی نے فورآ اس علاقے کا ہنگامی دورہ کیا اور انا فانا اس عوامی مسئلے کو حل کیا. محمد اسماعیل رحمانی نے جنتادل سیکولر کی ایماء پر اپنی بےباک نمائندگی کرائی جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کو راحت ملی. اس وقت محلے کے سرکردہ افراد جن میں انیس احمد دلاور, شاہد بنارسی, اسرار احمد, محمد یاسین, ممتاز احمد, افضل قریشی, فروغ احمد لے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں