src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 17 اپریل، 2023

 






عبداللہ نگر و اجتماع نگر تراویح میں ختم قرآن کی تقریب کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں :پریس ریلیز ۔الحمدللہ مکاتب و مدارس کا شہر مالیگاؤںمیں حفاظ کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد اوران کو تراویح میں قرآن کریم سنانے کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد کو لے کر محلہ عبداللہ نگر واجتماع نگر کے درس قرآن کمیٹی واہلیان محلہ کی جانب سے مذکورہ محلہ میںچھ الگ الگ مقامات پر تراویح کا نظم کیاگیا، جس میں ۲۲؍ حفاظ کرام کو تراویح میں قرآن مجید سنانے کا موقع ملا ۔ الحمدللہ تمام حفاظ کرام نے پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ تراویح میں قرآن مجید سنایا۔تکمیل قرآن مجیدکے موقع پرمسجدحاجی الیاس اجتماع نگر میں اِن تمام حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی واستقبالیہ دینے کیلئے بروز سنیچر ۲۳؍رمضان المبارک ۱۴۴۴ھ بعد نمازعصر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔جسکی صدارت مدرسہ بیت العلوم کے شیخ الحدیث حضرت مولانا سراج احمد صاحب قاسمی نے فرمائی اور مقرر خصوصی حضرت مولانا اقبال احمد قاسمی صاحب نے قرآن کریم حفظ کرنےکے فضائل اور حفاظ کرام کے مراتب کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کایہ کامیاب دوسراسال ہے ۔اسی طرح صدرِتقریب مولانا سراج احمد صاحب قاسمی نےحفاظ کرام کے مقام و مرتبہ نیز قرآن کریم کوسننے اور سنانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئےحفاظ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔نیز تراویح کا نظم کرنے والے ذمہ داران وکمیٹی کی بھی سراہناکی ۔ نیز علماء وحفاظ کرا م کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے فرمایاکہ اس طرح تراویح کا نظم شہرکے دیگر علاقوںمیںبھی کیاجانا چاہیے تاکہ نئے حفاظ کرام کو قرآن کریم سنانےکا موقع مل سکے۔الحمدللہ اس علاقے میںاس طرح کا پروگرام دوسری مرتبہ کیاگیا ہے جو نہایت کامیابی سے ہمکنارہوا۔ تقریب کی نظامت مولانا قاری جلیس الرحمٰن ملی صاحب نے انجام دی، نیز تمام حفاظ کرام کا تعارف پیش کیا۔ تراویح میںقرآن سنانے والےحفاظ عظام کی حوصلہ افزائی کیلئے مخصوص مخیران کی جانب سے ہدایہ اورنذرانے بھی پیش کیےگئے۔اخیر میں مولانا سراج صاحب کی دعاپر تقریب کااختتام ہوا۔ تمام شرکائے مجلس کیلئے افطاری کا بھی نظم کیاگیا ۔ ایسی تحریری رپورٹ درس قرآن کمیٹی کی جانب سے بغر ض اشاعت موصول ہوئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages