الحمدللہ۔۔میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے نئے فاران ہاسپٹل میں ایک نوجوان مریضہ کی طبی امداد
تقریباً چار روز قبل نئے فاران ہاسپٹل میں ایک نوجوان لڑکی کے پیٹ میں کسی مرض کے علاج کے لیے ڈاکٹر زہرہ جبین صاحبہ کے پاس آپریشن کے لئے ایڈمٹ کیا گیا ۔ لڑکی کے والد اور بھائی وغیرہ مالی حالت سے بہت زیادہ کمزور ہیں ۔ زندگی میں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا ۔ آپریشن کروانا بھی بالکل ضروری تھا ۔ کسی ساتھی کو لے کر میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن رضوان بیٹری والا سے ملاقات ہوئی اور حالات سے باخبر ہونے کے بعد میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمے داران سے مشورے کے بعد لڑکی کے والدین اور دیگر رشتے داروں کو اطمینان دلایا گیا اور نیا فاران ہاسپٹل سے کانٹیکٹ کر کے فوراََ آپریشن کرنے کے لئے کہا گیا ۔
الحمدللہ آپریشن کامیاب رہا اور کل بروز سنیچر رات میں تقریباً ایک بجے لڑکی کے آپریشن اور میڈیکل کے سارے خرچ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے جیک کی شکل میں ادا کیا گیا ۔ اس دوران رضوان بیٹری والا کی سربراہی میں ڈاکٹر نوید ، اعجاز شاھین وغیرہ موجود تھے ۔۔۔۔۔۔
ڈسچارج ہونے کے فوراً بعد مریضہ اور اس کے گھر والوں نے اپنے جذبات کو روک نہیں سکے اور اپنی نم آنکھوں کے ساتھ رضوان بیٹری والا اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمے داران اور تمام معاونین کا بار بار شکریہ ادا کرتے رہے اور خوب دعائیں دیتے رہے ۔
میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران انسانیت کی ہر طریقے سے خدمت کے لئے ہر کسی کو معاونت کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور کسی کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں جاۓ گا ۔ ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔
آپ تمام احباب زیادہ سے زیادہ این جی او کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اور اپنے نیک مشوروں سے ہمیں ضرور نوازیں ۔
نوٹ : میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس پر ایک مرتبہ ضرور تشریف لائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں