بچہ چوری کے وائرل ویڈیو کے بارے میں ضروری انکشاف
کل رات ہمارے گروپ کے رکن ثاقب تنہا کے فرزند کے اغوا کئے جانے کی ناکام کوشش والی ویڈیو وائرل کی گئی تھی
شہر کی غیور اور بیدار عوام نے اس ویڈیو کو شئیر کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور نتیجتاً یہ پوسٹ گھر گھر پہنچ گئ جس کی وجہ سے شہر میں لوگ اپنی گلی محلوں میں اپنے بچوں کی نگرانی مزید تندہی سے کریں گے اور اسکول جانے والے بچوں کو صبح اسکول پہنچانے اور لانے کا کام اپنی نگرانی اور دیکھ بھال میں کریں گے
وائرل ویڈیو کو جب ہمارے گروپ کے ہی ایک رکن شاھد یوسفی سر نے دیکھا تو ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو فوراً پہچان لیا ویڈیو میں خاتون جس مکان کی بیل بجاتے ہوئے نظر ارہی ہے وہ مکان شاھد یوسفی سر کا ہی ہے شاھد سر کے والد نہال یوسفی سر نے آج اس خاتون جس کا نام نور بانو عبدالرشید پتہ ( مدنی نگر مسجد ابو عبیدہ کے پاس ) کو لے کر بیلباغ میں ثابت تنہا کے مکان پر آئے جہاں نور بی سے باز پرس کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ خالد یوسفی جن کا مکان ثاقب تنہا کے گھر کے بالکل سامنے ہے کے یہاں سے ہوکر شاھد یوسفی کے مکان تک جانے میں نور بی کو چکر اور غشی سا احساس ہوا تو انہوں نے شاھد یوسفی کے مکان تک جانے کے لیے گلی میں کھیل رہے ثاقب تنہا کے لڑکے کو سہارے کے لیے کہا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر جانے لگی کچھ دور جانے کے بعد بچہ اپنا ہاتھ چھڑا کر واپس آگیا جو ویڈیو میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بچہ اغوا کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مذکورہ خاتون چونکہ جمہور ہائی اسکول کی سابق طالبہ ہیں اس لئے پچیسوں سال سے یوسفی برادران کے یہاں چندے وغیرہ کے سلسلے میں آتی ہے یوسفی نہال احمد کی نشاندہی و وکالت اور نور بی سے باز پرس پر نور بی کو بے گناہ پایا گیا اور واقعی یہ کوئی بچہ چوری کا واقعہ نہیں تھا ویڈیو میں ساوںڈ نا ہونے کی وجہ ایک غلط فہمی ہو گئی تھی اس ویڈیو کی تحقیق ہو چکی ہے اس لیے اب اس ویڈیو کو مزید وائرل نا کریں
شاھد فائن
بیل باغ 9326272800
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں