src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ابوعاصم_اعظمی_نظربند! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 اپریل، 2023

ابوعاصم_اعظمی_نظربند!

 








ابوعاصم_اعظمی_نظربند! 


✍: سمیع اللہ خان



رام نومی کے موقع پر ممبئی میں بھی ہندوتوا دہشتگردوں نے شرانگیزی کی کوششیں کی تھیں، ممبئی شہر کے مالونی میں رام۔نومی جلوس نے مسجد کے سامنے مسلمانوں کو اشتعال دلانے والی نعرے بازیاں بھی کی تھیں لیکن ممبئی پولیس نے فساد اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا غنڈوں کےخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مالونی کے مسلم نوجوانوں کےخلاف ہی یکطرفہ کارروائی کی ہے، اس متعصبانہ پولیس ایکشن اور رام۔نومی جلوس کی مسلمانوں کےخلاف اشتعال انگیزی کےخلاف ممبئی کے مشہور مسلم سیاسی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ممبئی ایڈیشنل پولیس کمشنر کے دفتر پر  احتجاجی مورچے کا اعلان کیا تھا، لیکن ممبئی پولیس نے ابوعاصم اعظمی اور ان کے کارکنان کو احتجاج سے روک دیا، اعظمی کی ٹیم کو پولیس نے نوٹس بھیجے اور ابوعاصم اعظمی کو نظر بند بھی کردیا ۔

 یہ صورتحال تشویشناک ہے، ایکناتھ شِندے نے جب سے مہاراشٹر کی وزارت اعلٰی کو اپنے ہاتھوں میں لیا ہے مہاراشٹر میں مسلمانوں کےخلاف نفرتی کارروائیوں اور ہندوتوا سرگرمیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایکناتھ شندے کی سرکار نے مہاراشٹر پولیس کے ذریعے مسلمانوں کےخلاف نکالی گئی نفرتی ہندوتوا ریلیوں پر کارروائیاں تو درکنار ان ریلیوں کو روکنے کی بھی کوشش نہیں کی، 

 لیکن  ممبئی کی مالونی پولیس نے ستم بالائے ستم کی مثال دیتے ہوئے مسلمانوں کے ہی خلاف کارروائی کی اور جب اس متعصبانہ کارروائی کےخلاف ابوعاصم اعظمی نے پولیس کےخلاف احتجاجی مورچہ نکالنے کا اعلان کیا تو اعظمی کو ہی نظربند کردیا، 

 واہ ایکناتھ شندے واہ، مہاراشٹر کو تم نفرت اور تعصب کی کھائی میں دھکیل رہے ہو، ممبئی اور مہاراشٹر کی پولیس کو یوپی، ہریانہ، کرناٹک اور مدھیہ پردیش کی پولیس فورس کی طرح متعصبانہ اور اسلاموفوبیائی بنا رہے ہو، لیکن اس غلط فہمی میں ہرگزنہیں رہنا کہ اپنی " کھوکھا کرسی " بچانے کے لیے فڈنویس اور شاہ کو خوش کرنے کے لیے نفرت و فسادات کی جو کھیتی تم مہاراشٹر 'میں' کروا رہے ہو وہ صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچائے گی بلکہ نفرت کی یہ کھیتی تمہاری سیاست اور سرکار کے لیے بھی ہمیشہ کا داغ رہےگی !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages