سہ روزہ تراویح کا آغاز ، بارہ پارے مکمل
مسجد عمر ابن خطاب (بڑا قبرستان) میں گزشتہ شب سہ روزہ شبینہ تراویح کا آغاز ہوا اور بارہ پاورں کی تلاوت ہوئی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے اچھی تعداد میں باذوق مصلیان نے بشاشت کے ساتھ نماز تراویح میں شرکت کی۔اسی طرح متعدد حفاظ اور علماء نے بھی حاضر ہو کرحفاظ کرام کی تلاوت کو سنا اور ان کو دعاؤں سے نوازا۔
الخدمت کمیٹی برائے سہ روزہ شبینہ تراویح کے اراکین نے تمام مصلیان کی ضیافت کی اور تراویح کے انعقاد کے لئے جد و جہد کی۔ رات سوا دو بجے نماز تراویح مکمل ہوئی۔
آج بروز بدھ پارہ نمبر 13 سے 24 تک مزید 12 پاروں کی تلاوت ہوگی اور کل بروز جمعرات 29 ویں شب میں قرآن مجید مکمل ہوگا انشاءاللہ!
نوٹ : مسجد عمر بن خطاب میں عشاء کی جماعت ساڑھے آٹھ بجے ہوگی۔
اہلیان شہر سے شرکت کی گزارش ہے ۔
نوٹ : آج پڑھے جانے والے پاروں کی ترتیب حفاظ کرام کے نام کے ساتھ چارٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں