کل جماعتی تنظیم سے شہری حالات پر بات چیت کرنے ایس پی اور ڈی وائے ایس پی جماعت اسلامی کے دفتر پر پہنچے
مورخہ 29 مارچ 2023 بدھ کو رات دس بجے کل جماعتی تنظیم سے شہری حالات پر گفتگو کرنے کیلئے ایس پی اور ڈی وائے ایس پی جماعت اسلامی کے دفتر پر پہنچے
اس موقع پر ڈاکٹر اخلاق احمد نے شہر ایس پی اور ڈی وائے ایس پی کیلئے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور میٹنگ کے مقصد کو بتایا اس کے بعد کل جماعتی تنظیم کے تمام اراکین کامختصرتعارف اکبرسیٹھ اشرفی نےکیا اور کہا کہ الحمد للہ کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں دو ہزار چھ سے آج تک اپنے موقف پر کام کررہی ہے میٹنگ سے متعلق ڈی واۓ ایس پی سندھونے کہاکہ شہرمیں ابتک امن وامان برقرارہے آگے بھی یہ باقی رہے اس کے شہری سطح پرکل جماعتی تنظیم کی مدد ہمارے ساتھ ضروری ہے
اطہر اشرفی نے کہا کہ گڑھ یاترا کے لوگ ہمارے شہر سے پرامن طریقے سے گذرجاٸیں اس کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ کیمرہ لگاٸیں آگرہ روڈ کی ادھوری روڈ کو فوری مکمل کیا جائے اور انتظامیہ اضافی بندوبست کرے اسی طرح یوسف الیاس نے کہا کہ یہ شہر ایساہے کہ دونوں سماج سے ملا جلا نام بھی شہر کا ایک اہم حصہ ہے کہ ایک گلی کا نام موہن پیر ہے اس شہر میں امن و مان کی برقراری کیلئے پولس انتظامیہ کو جو ضرورت ہو ہم کو یاد کریں ہم قوم کی خدمت کیلئے حاضر رہیں گے
ابتداء میں شکیل فیضی صاحب نے ایس پی صاحب کا اور یوسف الیاس صاحب نے ڈی وائے ایس پی کا شالوں کے ذریعے استقبال کیا اس میٹنگ کی صدارت جناب فیروز اعظمی نے انجام دی اور کہا کہ اس وقت انتظامیہ خود چل کر ہمارے درمیان آٸی ہے یہ شہر کی بھلاٸی کے حق میں ہے شہر سے ہندو مسلم تہوار خوشگوار ماحول میں انجام پاجائے اس کیلئے ہم سب کو کوشش کرنا چاہئے
اخیرمیں ایس پی بھارتی نے کہاکہ ہرمرتبہ ہمارے بلانے پر آپ لوگ آتے ہو تو ہمارا بھی کام ہے کہ ہم چل کر آپ لوگوں سے ملیں مزید کہا کہ جو ناخوشگوار واقعات ماضی میں ہوئے وہ اس مرتبہ نہ ہو اس کیلئے ہمیں کوشش کرنا ہے
اور کل جماعتی تنظیم کے سبھی ممبران اس کا دھیان دیں تاکہ آنے والی عید اور دوسرے تہوار بھی پرامن ہو اور کوئی واقعہ ایسا نہ پیش آئے جس سے کہ شہر کا امن برباد ہو
اس میٹنگ کی کاروائی مولانا جمال ناصر ایوبی نے چلاٸی قرات مولانا سراج احمد قاسمی نے کی جبکہ تحریک صدارت اکبر سیٹھ اور تائید مولانا عبدالرحمن عبدالباری نے کی
اس موقع پر صوفی نورالعین صابری ایڈوکیٹ عبدالرحمن انصاری صاحب نصیر انصاری قاری سلمان شاہد فیمس عبدالعظیم فلاحی حافظ ضیإالرحمن اشرفی مولانا سفیان جمالی مولانا حسن ملی فضل الرحمن عبدالباری شعبۂ جماعت سےعارف حسین پاپا راجو بھائی سلمان بھائی آصف حسین بوہرہ اور شاہد حیسن بوہرہ جماعت سے مولانا حسن کیمپ سے صوفی جمیل ٹیلر شکیل حنیف جمیل مسیح اللہ صابر سیلس مین کے علاوہ دیگر اراکین بھی کثیر تعداد میں حاضر رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں