src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہیرا پورا قبرستان معاملے میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی میونسپل کمشنر سے ٹھوس نمائندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مارچ، 2023

ہیرا پورا قبرستان معاملے میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی میونسپل کمشنر سے ٹھوس نمائندگی

 




ہیرا پورا قبرستان معاملے میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی میونسپل کمشنر سے ٹھوس نمائندگی


 

 آج بروز پیر مورخہ 20مارچ شام چار بجے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کی اور تحریری مکتوب کے ذریعے ہیرا پورا  میں قبرستان کی ریزرو زمین پر فوری طور پر قبرستان کی تعمیر کو اشد ضرورت بتایا شہر کی آبادی کے لحاظ سے ہیرا پورا قبرستان کے ساتھ ساتھ مالدہ گیارہ ہزار کالونی میں بھی ریزرو  جگہوں پر قبرستان کی تعمیر نہایت ضروری ہے لہذا اس معاملے میں سیاست نہ ہو نیز ہم بھی غیر سیاسی طور پر قبرستان کی تعمیر کے حامی ہے اور ہمارا موقف نہایت واضح اور صاف ہےمکتوب میں واضح طور پر مطالبہ کیا گیا کہ کمشنر اس معاملے مداخلت کرتے ہوئے تیکنیکی و قانونی دشواریوں کو حل کرتے ہوئے دونوں جگہوں پر فوری قبرستان کی بنیاد رکھیں کمشنر نے وفد سے سوال کیا کیا واقعی میں وہاں قبرستان کی ضرورت ہے؟ اس پر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے اراکین نے بیک زبان ہو کر کہا کہ وہاں قبرستان کی اشد ضرورت ہے اس پر کمشنر نے وفد کو تیقن دیا کہ جلد ہی وال کمپاؤنڈ گھیر کر ریزرو زمین کو گھیرا جائے گا اور تمام دشواریوں کو حل کیا جائے گا اور ہر حال میں ان جگہوں پر قبرستان کی تعمیر ہوگی کمشنر نے انکے دور میں کئے گئے 846 کروڑ کے تعمیراتی کاموں کو گنوایا اور آئندہ مالیگاؤں کو روزانہ پانی بھی ملے اس کے لئے بھی جاری کام پر بات کی موصوف نے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی غیر سیاسی پلیٹ فارم سے کی جانے والی نمائندگی پر ستائش کی وفد نے رمضان المبارک کے ایام میں شہر میں صاف صفائی پر  بھی دھیان دینے کے لئے کمشنر سے ایک دیگر میمورنڈم کے ذریعے بھی مطالبہ رکھا بہرحال میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی میمورنڈم پر ،اطہر حسین اشرفی، یوسف الیاس اکبر سیٹھ اشرفی، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری ، عبدالعظیم فلاحی مولانا جمال ناصر ایوبی ،حافظ ضیاء الرحمن، فضل الرحمن زمبا، قاری سلمان، مولانا سفیان جمالی، عارف حسین پاپا، صوفی جمیل ٹیلر، ،نصیر انصاری، و نواسۂ ازہری صابر سیلس مین کی دستخط ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages