رمضان المبارک کے موقع پر نظام العلوم کے تعلیمی اوقات میں ترمیم
سمن پورہ پٹنہ مورخہ 23/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) رمضان المبارک کے موقع پر نظام العلوم سمن پورہ پٹنہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں تعلیمی اوقات میں کچھ ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ، ماہر نفسیات وڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ حافظ شارق نے اطلاع دی کہ رمضان المبارک کے مناسبت سے تعلیمی اوقات میں کچھ ترمیم کر دی گئی ہے ، یکم رمضان المبارک مورخہ 24/مارچ بروز جمعہ سے تعلیمی اوقات صبح 9/بجے سے شام 5/بجے تک ہے ۔اور اس دوران بیچ میں ایک گھنٹہ کا وقفہ خالی رکھا جائے گا تاکہ طلبہ وطالبات اپنی ضروریات وعبادات سے فارغ ہوجائیں،
واضح رہے کہ نظام العلوم فاؤنڈیشن بیاد نظام الحق خان سمن پورہ پٹنہ یہ ایک خالص دینی ادارہ ہے ،یہ ادارہ تقریباً پندرہ سالوں سے خدمات انجام دے رہا ہے لیکن باضابطہ اس کا رجسٹریشن 2020 میں ہوا،اس ادارہ کی بنیاد محض اخلاص وللہت پر ہے، یہ ادارہ اکابرین علماء کی زیر سرپرستی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔تین ماہرو باہر اور مخلص ومحنتی اساتذہ اور دو کارکنان ہیں ۔یہاں مقامی طلبہ وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں ،حفظ وناظرہ کے ساتھ ساتھ علم دینیات ،اردو وعربی زبان و ادب اور بنیادی عصری تعلیم کا عمدہ نظم ونسق ہے ۔اس وقت اس ادارہ میں تقریباً دو سو طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔ اس ادارہ میں اکثریت اسکول کے طلبہ وطالبات کی ہے، جو دینیات واردو زبان وادب کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں