src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> MDF مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے احباب سچے اور نیک جذبات کے تحت بغیر کسی کی پرواہ کئے ہوئے خدمت خلق اور عوامی کاموں کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مارچ، 2023

MDF مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے احباب سچے اور نیک جذبات کے تحت بغیر کسی کی پرواہ کئے ہوئے خدمت خلق اور عوامی کاموں کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں



MDF مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے احباب سچے اور نیک جذبات کے تحت بغیر کسی کی پرواہ کئے ہوئے خدمت خلق اور عوامی کاموں کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں




✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں



ہمیں پگار نہیں ملتا ، الحمدللہ ۔۔۔۔  ہمارا نام کسی بھی قسم کی ٹھیکیداری میں دوربین لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا ۔ رشوت خوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کیونکہ اسلام میں رشوت لینا اور دینا دونوں حرام ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ شہر عزیز مالیگاؤں کے ناکارہ لیڈران اپنی ناکامی چھپانے کے خاطر ، عوام کا ذہن و دماغ سے تعلیم و ترقی اور کھیل کود ، صاف صفائی کی جانب سے کس طرح موڑا جائے ۔ جس کے لیے دوسروں کی تسخیر و تضحیک ہی کیوں نہ کرنی پڑے ، ان ناکارہ لیڈران کا معمول بن گیا ہے*
مسجد و میناروں والے شہر عزیز مالیگاؤں میں دین و شریعت کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ سرکردہ شخصیات اور علمائے کرام و ائمہ کرام وغیرہ مسلسل خاموشی اختیار کۓ ہوئے ہیں ۔ سیاسی جلسوں میں ، پریس کانفرنس کے ذریعے ایک دوسرے پر ہی نہیں بلکہ خاندان والوں پر  بہتان لگانا ، نا مناسب القاب سے پکارنا ، دل آزاری کرنا ، آتش بازی کرنا ، ناچنا گانا اور ڈی جے وغیرہ دھوم سے بجانا غنڈہ گردی ، توڑی بازی ، لوٹ کھسوٹ اور کالا بازاری جیسا شرمناک کارنامہ دیکھتے ہوئے بھی پشت پناہی کرنا ۔  یہ زیادہ تر لیڈران کے علاوہ دیگر احباب کا بھی فیشن اور مجبوری بن گئی ہے ۔
عارضی دنیا بنانے کے خاطر ۔۔۔۔۔۔ لہذا عوام کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ۔ جلد ہی MDF  کے احباب ناکارہ لیڈران کے کارناموں کو عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔  تا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں نئ قیادت کو فروغ دیا جا سکے ۔ ان شاءاللہ

جن لیڈران کے خلاف کسی بھی طرح سے عوامی بیت المال کی لوٹ کھسوٹ اور دھوکہ دھڑی ثابت ہونے پر اب انہیں سیدھا گھر کا راستہ دکھانا ضروری ہے ۔


عوام اندھ بھکتی چھوڑ کر نئے ممبران کو منتخب کر کے شہر عزیز مالیگاؤں کو ڈیولپ کرنے کی کوشش کریں ۔ تا کہ ہماری آنے والی نسلیں زیادہ سے زیادہ ترقی کر سکیں ۔ شکریہ


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages