src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> زمانے سے خستہ حالی کا شکار مولانا آزاد روڈ کا کانگریس صدر اعجاز بیگ کی جدوجہد سے افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 31 مارچ، 2023

زمانے سے خستہ حالی کا شکار مولانا آزاد روڈ کا کانگریس صدر اعجاز بیگ کی جدوجہد سے افتتاح

 




زمانے سے خستہ حالی کا شکار مولانا آزاد روڈ کا کانگریس صدر اعجاز بیگ کی جدوجہد سے افتتاح




مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) شہر کی بہت مصروف ترین شاہراہ مولانا آزاد روڈ گذشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس روڈ پر کافی سیاست کی گئی۔ کام کرنے والوں کو روکا بھی گیا۔ لیکن کہتے ہیں کہ حوصلے بلند اور نیت صاف ہو تو کام خود بخود آسان ہوتے ہیں۔ اسی صاف نیتی سے مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب  اعجاز بیگ نے سلیمانی چوک تا سلیم منشی نگر مولانا آزاد روڈ کا کام کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ مخالفین کی جانب سے کام روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ لیکن سارے حربے اور چالاکیاں دھری کی دھری رہ گئی اور اعجاز بیگ کی کوشش کامیاب ہوگئی۔



مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے صدر جناب اعجاز بیگ کی تعمیری جدو جہد اور بے انتہا کوششوں سے سابق وزیر بالا صاحب تھورات کے خصوصی فنڈ سے "شہری ترقیاتی فنڈ کے تحت 2،99،99،999 کے خطیر فنڈ سے مولانا آزاد روڈ کی پختہ و پائیدار تعمیر کو منظوری مل گئی ہے۔" اسی سلسلے میں رمضان المبارک کے موقع پر 31 مارچ 2023 بروز جمعہ رات 11 بجے سلیمانی چوک پر روڈ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ صدر جمیعت العلماء سلیمانی چوک مولانا آصف شعبان صاحب افتتاح فرمائیں گے۔ جبکہ سابق امام سلیمانی مسجد حافظ ریاض احمد ملی صاحب اس موقع پر دعا فرمائیں گے۔ مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب اعجاز بیگ و تمام عہدیداران اور اراکین نے شہریان سے شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages