src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آہ عتیق کمال صاحب ایک مثالی، سیاسی، ملنسار ، دبنگ لیڈر نہیں رہے ۔۔۔۔۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 1 مارچ، 2023

آہ عتیق کمال صاحب ایک مثالی، سیاسی، ملنسار ، دبنگ لیڈر نہیں رہے ۔۔۔۔۔۔۔

 


 



آہ عتیق کمال صاحب ایک مثالی، سیاسی، ملنسار ، دبنگ لیڈر نہیں رہے ۔۔۔۔۔۔۔


 الموت کاس کل نفس شارب  ( موت ایک پیالہ ہے جسے ہر نفس کو پینا ہے )


 اعجاز شاھین مالیگاؤں


آج یکم مارچ کو صبح دس بجے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مالیگاؤں کا نڈر ، بے باک اور ملنسار لیڈر عتیق کمال صاحب کا اس دنیا فانی سے کوچ کر جانا کچھ لمحوں کے لیے یقین نہیں آ رہا تھا ۔ لیکن مرضی مولیٰ کے آگے ہمیں سر تسلیم خم کرنا چاہیے ۔ اور اقرار کے بعد صبر پر اکتفاء کرنا پڑا ۔ 



جس وقت میری تحریر ہمیں عیدگاہ کے احاطے میں جاگنگ ٹریک نہیں چاہیے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا وغیرہ پر عام ہوئی تب یہی بیباک ، نڈر لیڈر مچھ سے زیادہ قریب ہوا اور اس کے بعد کئی مذہبی ، تعلیمی ، سماجی پروگرام وغیرہ اور احتجاجی ریلی  میں ساتھ ساتھ رہنے کا موقع ملا ۔



متھرا واپی شیولنگ والے احتجاجی معاملے میں بھی پندرہ لوگوں کی سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد یہی نڈر و بیباک لیڈر  شہیدوں کی یادگار پر اپنے گروپ والوں کے ساتھ استقبال کیلئے حاضر تھا اور ریلی کی شکل میں مشاورت چوک پہنچ کر دعاؤں کا اہتمام کروایا ۔


6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کے بعد سے نا مساعد حالات میں بھی مین چوراہے پر پرامن طریقے سے گروپ والوں کے ساتھ اذان کا مسلسل اہتمام کرنا بھی ایک بیباک لیڈر کی پہچان سمجھی جاتی ہے



گذشتہ کئی مہینوں کے بعد ایک ولیمہ میں ملاقات ہوئی  اور رضوان بیٹری والا صاحب سے راقم الحروف کے بارے میں مزاحیہ شکایات کرنے لگے  میں نے برجستہ ہنستے ہوئے ان کی دعوت پر لبیک کہا اور جلد ہی شہر عزیز مالیگاؤں کے افسوسناک حالات ، مسائل اور سماجی پروگرام کے لیے رائے مشورے اور پروگرام ترتیب دینے کی غرض سے ملنے کی امید ظاہر کی ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلانا آ گیا اور وہ ہم سے رخصت ہو کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔......

انا للہ و انا الیہ راجعون


آخر کار بعد کی ملاقات نہیں ہو سکی


اے اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرما ۔ سئیات کو حسنات میں  مبدل فرما ۔ تمام ہی پسماندگان ، دوست و احباب کو صبر جمیل عطا فرما اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما آمین یارب العالمین ۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages