src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں ضلع منیار برادری کے زیرِ اہتمام شاعر شوق جلگانوی کی یاد میں تعزیتی نشِست منعقد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 مارچ، 2023

جلگاؤں ضلع منیار برادری کے زیرِ اہتمام شاعر شوق جلگانوی کی یاد میں تعزیتی نشِست منعقد

 



جلگاؤں ضلع منیار برادری کے زیرِ اہتمام شاعر شوق جلگانوی کی یاد میں تعزیتی نشِست منعقد


ادباء، شعراء اور صحافیوں کی خصوصی شرکت



جلگاؤں : (سیّد علی انجم رضوی) : معروف شاعر مرحوم سیّد نصیر المعروف شوق جلگانوی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد جلگاؤں ضلع منیار برادری کی جانب سے 13 مارچ بروز پیر کی شب اقبال ہال، مہرون میں کیا گیا۔ برادری کے نائب صدر الحاج سیّد چاند کی صدارت میں ہونے والی اس تعزیتی نشست کا آغاز حافظ شفیق کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔



          تعزیتی نشست کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے منیار برادری کے ضلعی صدر فاروق شیخ نے کہا کہ "خاندیش مِل" کے محنت کش ملازم ہونے کے باوجود شوق جلگانوی نے کس طرح مُخیّرانِ قوم کے تعاؤن سے  12 مختلف النَّوع کتابیں شائع کیں۔ انھوں نے کیسے اپنی تنظیم "بزم یاراں" کے پلیٹ فارم سے ادبی خدمات انجام دیتے ہوئے 91 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کیا۔ نئی نسل کو ان کی زرّیں خدمات سے روٗشناس کرانے کے لیے اِس تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ہے۔"


ادباء، شعراء، صحافی اور شعبۂ تعلیم کے معززین کی شرکت


تعزیتی نشست میں جلگاؤں شہر کے اردو ادیبوں، شاعروں, صحافیوں اور تعلیمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں خاص طور پر شوق جلگانوی کے فرزند ڈاکٹر شفیق ناظم، بزرگ شاعر راغِب بیاولی، سینئر صحافی و شاعر علی انجم رضوی، مشتاق ساحل، حافظ شفیق الرحمٰن، ساعِد جیلانی، ریاض احمد ریاض، شکیل انجم، اخلاق نظامی، سعید پٹیل، خلیل احمد خلیل، سلیم انعامدار، ڈاکٹر اسلم، صدر مدرس قاضی ضمیر اشرف، رشید پِنجاری، فیضان رفیق شیخ، نیاز الدین ملِک، سُبُکدوش مدرس اجمل شیخ، جلگاؤں عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کے انیس شاہ، اکرم دیش مکھ، عابد ہارون، قاسِم عمر، عقیل منیار، ایڈوکیٹ بُرہان پیر زادے، امیر شیخ، عبدالرؤف ٹیلر، مجاہد خان، وغیرہ موجود تھے۔


تاثرات اور منظوم خراجِ عقیدت

          اس تعزیتی نشست میں راغب بیاولی، علی انجم رضوی، ساعد جیلانی، ڈاکٹر شفیق ناظم، سعید پٹیل، خلیل احمد خلیل وغیرہ نے موصوف کی شخصیت اور خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

          اس موقع پر جلگاؤں شہر کے کچھ شعرائے کرام نے شوق جلگانوی کے لیے منظوم خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ منظوم خراجِ عقیدت کے کچھ منتخب اشعار اس طرح ہیں۔


راغب بیاوالی

شہرِ ادب کا والیء گفتار چل دیا بازارِ علم و فن کا خریدار چل دیا


علی انجم رضوی

خادمِ شعر و سخن اور واقفِ سِرّ نِہاں

شوق سے توٗ نے سجایا گلشنِ اردو زباں


مشتاق ساحل

علم و حکمت کی اُڑانیں شوق جلگانوی کے نام

لہجہ و شیریں زبانیں شوق جلگانوی کے نام


ریاض احمد ریاض

پیکرِ اخلاص سادہ لَوح ہمارے شوق چچا

شہر میں جو تھے ادب کی روح ہمارے شوق چچا


          معروف ادیب، افسانہ نگار اور محقق قاضی مشتاق احمد، محسن جلگانوی، سُبُکدوش سیشن جج منظور ندیم بالاپوری اور انیس کیفی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن خراجِ عقیدت پیش کیا۔


شوق جلگانوی کی شخصیت اور ادبی خدمات کا احاطہ کرنے والی کتاب منیار برادری شائع کرے گی۔" فاروق شیخ


          جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادری کے صدر فاروق شیخ نے اس نشست میں اپنی تقریر کے دوران شوق جلگانوی کے علاوہ جلگاؤں ضلع کی عظیم ادبی شخصیات کی خدمات کا احاطہ کرنے والی کتابوں کی اشاعت کے عزم کا اعلان کیا۔

شاعر صابر آفاق نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر شفیق ناظم کی رسمِ شکریہ پر تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔


فوٹو کیپشن  :

جلگاؤں ضلع منیار برادری کے زیرِ اہتمام مرحوم شاعر شوق جلگانوی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی نشست میں اظہارِ خیال کرتے ہوٸے فاروق شیخ اور اس موقع پر موجود اکابرین شہر۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages