ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یاسر رحمن اور عاطف رحمن کو تکمیلِ حفظ قرآن کریم پر مباکبادی و دعائیہ مجلس کا انعقاد
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 16/فروری 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس اور محترم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی رشد وہدایت اورہنمائی کے لیے نازل کی گئی ہے ۔ اس کو چھونا، اس کو پڑھنا، اس کو سمجھنا، اور اس پر عمل پیرا ہونا، اس کے پیغامات دوسروں تک پہنچانا یہ سب باعث اجراوثواب ، اور تقرب الی اللہ کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت کی کامیابی کا بڑا ذریعہ ہے ۔ کیوں کہ یہ کتاب محفوظ تھی، ہے، رہے گی، اور اس کے حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے لی ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے,, اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بیشک ہم نے ہی قرآن نازل کیا ہے اور بیشک ہم ہے اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ (الحجر :9)
اللہ رب العزت قرآن مجید کی حفاظت اپنے مخصوص بندوں کے ذریعہ کراتے ہیں، انہیں مخصوص اور چنندہ بندوں میں حافظ قرآن ہیں جو اپنے سینے میں مکمل قرآن مجید محفوظ کرتے ہیں۔اس وقت دو بچے سرخیوں میں ہیں یاسر رحمن (بینائی سے محروم)ابن مولانا ومفتی عبد الرحمن صاحب قاسمی
عمر بارہ سال
اور عاطف رحمن ابن مولانا ومفتی عبد الرحمن صاحب قاسمی عمر دس سال(نظام پور دلہن بازار پٹنہ) نے حفظ قرآن جیسی سعادت حاصل کی ہے،
واضح رہے کہ یہ دونوں بچے ہندوستان کے مشہور ومعروف عالم دین سابق معین مدرس دارالعلوم دیوبند موجودہ صدر مدرس مدرسہ تحفیظ القرآن پٹنہ کے فرزند ہیں، ان دونوں بچوں نے صوبہ بہار کے مشہور ومعروف ادارہ مدرسہ تحفیظ القرآن سمن پورہ پٹنہ میں زیر تعلیم ہیں اور یہیں تکمیل حفظ قرآن کریم کی ہے ۔
اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام ضیائے حق فاؤنڈیشن پبلک لائبریری میں کی گئی، فاؤنڈیشن کے تمام اراکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے حق میں دعائیں دیں،
فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے کہا کہ قرآن کے معجزات میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ اس کی تلاوت، اور تکمیل حفظ ایک نابینا بھی کرتے ہیں، یقیناً اللہ اپنی کتاب کی حفاظت اپنے بندوں کے ذریعہ کراتے ہیں،محمد ضیاء العظیم برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن نے بچے کے چچا مولانا عتیق الرحمن نظام پور پٹنہ کو بذریعہ فون مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے قوم وملت کے لئے عظیم سرمایہ ہیں، ہمیں چاہیے کہ ان بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کریں اور ان کی تعلیم وتربیت کے لئے مزید بہتر سے بہتر نظم ونسق کریں،حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن سمن پورہ پٹنہ نے بھی بیحد خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں ان کے والدین جن کی اولاد نے اپنے سینے میں قرآن محفوظ کیا ۔
آخر میں دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں