ناصر اور جنید قتل معاملہ میں راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں نے ایڈیشنل کلکٹر و ایس پی صاحب کو میمورنڈم دیا
مالیگاؤں : گزشتہ دنوں ریاستِ راجستھان میں جنید اور ناصر نامی شخص کو کچھ ظالم، بےرحم، درندہ صفت لوگوں نے پکڑ کر زندہ جلادیا تھا اِس ظُلم و ناانصافی کے خلاف ناصر اور جنید کو انصاف دلانے کے لیے بھارت مُکتی مورچہ و بہوجن کرانتی مورچہ کے کے زیرِ اہتمام پورے ملک کے ہر ضلع مُکّھیالیہ پر احتجاج درج کیا جائے گا اسطرح کا اعلان جناب وامن میشرام صاحب نے کیا تھا اس احتجاج کو راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کے ذمہ داران کی مکمل تائید و حمایت حاصل تھی اسی مناسبت سے 25 فروری بروز سنیچر کو پورے ملک کے ہر ضلع مکھیالہ پر احتجاج درج کیا گیا مالیگاؤں شہر راشٹریہ مسلم مورچہ اور برادرانِ وطن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر صاحب کو میمورنڈم دیا گیا اور یہ گزارش کی گئی کی ناصر اور جنید قتل معاملہ کی مکمل جانچ کی جائے اور قاتلوں پر سخت کارروائی کی جائے مآب لنچنگ کے واقعات روز بہ روز بڑھتے جارہے ہیں دن کے اجالے میں کسی معصوم و مظلوم کو شَک کی بنیاد پر بے رحمی سے قتل کردیا جاتا ہے قانون اور سرکار پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے اسطرح کی ظٗلم و بربریت کسی بھی ذاتی، دھرم کے افراد پر نہیں ہونی چاہیے اور اس پر پر روک لگائی جائے راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے کہا گیا اس پر ایڈیشنل کلکٹر کو بزریعے ڈاکٹر وینکٹیش توپتے صاحب کو دیا گیا اس پیغام کو پہچانے کا یقین دلایا۔ایس پی انکیت بھارتی صاحب کو بھی میمورنڈم دیا گیا۔*
*اس موقع پر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی، شمالی مہاراشٹر سکریٹری جاوید انور، نائب صدر مالیگاؤں محمد عارف نوری، ڈاکٹر اخلاق، حفظالرحمن، مولانا عبدالرشید مجددی، صوفی ماجد، صابر سیلس مین، بہوجن کرانتی مورچہ منماڑ سے ایڈوکیٹ پردیپ سنسارے، ارون کیدارے، وسنت مہالے، مولانا توصیف عالمگیری و دیگر احباب حاضر تھے۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں