src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسکول بورڈ AO کی بدعنوانی، چوری، بوگس کام کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی پہنچے ممبئی منترالیہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 فروری، 2023

اسکول بورڈ AO کی بدعنوانی، چوری، بوگس کام کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی پہنچے ممبئی منترالیہ

 






اسکول بورڈ AO کی بدعنوانی، چوری، بوگس کام کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی پہنچے ممبئی منترالیہ



مہاراشٹر جنتادل سیکولر صدر ناتھا بھاؤ شیواڑے کے ہمراہ وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات، AO کو سسپینڈ کرنے و فوجداری گناہ داخل کرنے کا مطالبہ





مالیگاؤں شہر میں مستقل AO نہ ہونے کی وجہ سے ناسک کے ایک آفیسر کو AO کا چارج دیا گیا جوکہ مالیگاؤں اسکول بورڈ آفس میں آتا بھی نہیں ہے اور موجودہ AO کا دھیان چوری، بدعنوانی میں رہا... بچوں کے مستقبل، تعلیمی معیار پر توجہ دینے کی فکر موجودہ AO کی جانب سے دیکھی نہیں جاتی. گذشتہ پانچ برسوں سے اسکول بورڈ کا تعلیمی معیار میں دن بدن گراوٹ آرہی ہے، پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے بچوں کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے...... AO کی چوری، بدعنوانی، کی خبر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کو ملی، مستقیم ڈگنیٹی نے معاملہ کی جانچ کیا تو معلوم ہوا کہ AO تو اتنا بھرشٹ آفیسر ہیکہ چوری، بدعنوانی کے ساتھ ساتھ منترالیہ کے بوگس دستاویزات تیار کرکے بڑی بڑی بدعنوانی کررہا ہے. جس کے بعد مہاراشٹر جنتادل سیکولر صدر ناتھا بھاؤ شیواڑے کے ہمراہ ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات ہوئی. مستقیم ڈگنیٹی نے 14 صفحات پر مشتمل AO کے سارے کالے کارناموں کا ثبوت وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس بدعنوان AO کو فوراً سسپینڈ کرو اور اس سرکاری کاغذات کو بوگس تیار کرنے کی پاداش میں اور چوری، بدعنوانی کرنے پر فوجداری گناہ داخل کیا جائے، اسی کے ساتھ مالیگاؤں شہر کے بچوں کے مستقبل کو روشن کرے، پرائمری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مستقل AO کی فوراً نامزدگی کیا جائے. وزیر تعلیم نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام ثبوتوں و مطالباتی کاغذات کو باریک بینی سے مطالعہ کرتے ہوئے جانچ کرنے اور AO پر کارروائی کرنے کا یقین دلایا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages