سینکڑوں آنگن واڑی خواتین کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی کا پرانت آفس پر ہلہ بول مورچہ
*20 فروری سے آنگن واڑی خادماؤں کی ہرتال جاری ہے، جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڈ سے چلچلاتی دھوپ میں اپنی مانگ پوری کروانے، اپنے حق کیلئے لڑنے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے خواتین کا پیدل جلوس مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت، مہروالنساء اشفاق، خان نسرین، مہروالنساء محمد مصطفیٰ کی نگرانی میں پرانت آفس پہنچا.
28 فروری بروز منگل کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنا
مہاراشٹر کُرتی سمیتی آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے ▪️مان دھن ▪️پینشن ▪️نیا موبائیل ▪️گریجویٹی ▪️ پوشن ٹریکر ایپ کو مراٹھی زبان میں کرنا جیسے اہم مطالبات کو لے کر ریاستی سطح پر گذشتہ کئی مہینوں سے احتجاج کررہی ہے. 20 فروری سے مہاراشٹر سمیت مالیگاؤں شہر کی تمام آنگن واڑیوں پر تالا لگا دیا گیا ہے تمام کام بند ہے. اپنے حق کیلئے لڑ رہی خواتین آج دوپہر 12 بجے شان ہند نہال احمد صاحبہ (صدر آنگن واڑی کرمچاری سبھا) کی ایماء پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں و مہروالنساء اشفاق، خان نسرین عبدالرحمٰن، مہروالنساء محمد مصطفیٰ کی نگرانی میں سینکڑوں خواتین کا پیدل جلوس جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڈ سے پرانت آفس پہنچا. جلوس کی قیادت کررہے مستقیم ڈگنیٹی نے آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مسائل پر پرانت آفیسر سے مفصّل گفتگو کیا اور مطالباتی لیٹر دیا. آج کے جلوس میں آنگن واڑی کے مسائل کیلئے دوڑ دھوپ کرنے والی دوسری تنظیموں بھی شامل تھی. اسی کے ساتھ بتول عزیزالرحمن، مکتابائی، سعیدہ عبداللہ، ساجدہ منظور ایوبی، کلپنا میڈم، شیتل میڈم، ساجدہ عثمان غنی، زاہدہ اشفاق، تحسینہ محمد صابر، ذکیہ آپا، عبدالرحمٰن انصاری پیش پیش تھے.
جلوس کے اختتام کے بعد اخباری و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے مستقیم ڈگنیٹی بات کرتے ہوئے تفصیل بتائے ساتھ ہی آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کا 28 فروری ممبئی آزاد میدان میں دھرنے میں جانے کیلئے ترتیب دیئے گئے پروگرام کی تفصیل پیش کی کہ *27 فروری بروز پیر رات 11 بجے قدوائی روڈ، جنتادل آفس سے تمام آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کی روانگی ممبئی کے لئے ہوگی.
ممبئی آزاد میدان دھرنے میں جانے کیلئے 26 فروری بروز اتوار کی شام تک آنگن واڑی نمبر 90 کی سیویکا خان نسرین آپا کے پاس لکھوائے یا عبدالرحمٰن انصاری 9766752626 سے موبائیل پر رابطہ کرکے نام درج کروائے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں