src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی کارپوریشن پہنچے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 فروری، 2023

رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی کارپوریشن پہنچے





رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی کارپوریشن پہنچے



عوامی و شہری مدعوں پر کمشنر و انتظامیہ کیساتھ میٹنگ


مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی آج کارپوریشن پہنچے جہاں پر کارپوریشن کے کمشنر گنیش گری صاحب و دیگر محکموں سے وابستہ آفیسران کے ہمراہ عوامی و شہری مدعوں پر میٹنگ کی جس میں شہر بھر میں صاف صفائی کے درہم برہم نظام خاص کر شہر بھر میں کچرے کا انبار نظر آرہا ہے اسی کیساتھ ساتھ آگرہ روڈ فیز تھری کی شروعات کیلئے ورک آرڈر کیوں جاری نہیں کیا گیا نیز شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی پائپ لائن اسی طرح 2022/23 کے کارپوریشن  بجٹ کے تعلق سے معلومات و تفصیلی گفتگو کی نیز نگر اتھیان سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی کوششوں سے حاصل بجٹ کے کاموں کی کارروائی سمیت دیگر عوامی سہولیات کے مدعوں پر بات چیت کی سبھی مدعوں پر کارپوریشن کمشنر گنیش گری صاحب و دیگر آفیسران نے مثبت یقین دہانی کروائی اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ کمشنر گنیش گری، جگتاپ صاحب نائب کمشنر ، کیلاش بچھاؤ سٹی انجینئر ، اقبال صاحب محکمہ صاف صفائی، سنجو پوار فائر سپرنٹنڈنٹ انکے علاوہ سابق کارپوریٹر ساجد عبدالرشید ،حاجی خالد سکندر ،پپو بھائی موجود تھے


 قائد و سالار واٹس ایپ گروپ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages