src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آنگن واڑی کرمچاری سبھا یونین کی ہنگامی میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 فروری، 2023

آنگن واڑی کرمچاری سبھا یونین کی ہنگامی میٹنگ





آنگن واڑی کرمچاری سبھا یونین کی ہنگامی میٹنگ




 مالیاؤں : جنتادل آفس قدوائی روڈ پر آج 05 فروری بروز اتوار شام 4 بجے مہاراشٹر جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی صدر محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی صدارت میں ہوئی. آج کی اس اہم بامقصد میٹنگ میں یونین کی صدر صاحبہ محترمہ شان ہند نہال احمد نے میٹنگ میں شریک سیویکا و مددنیس کے مسائل کو بغور سننے کے بعد کئی اہم مدعوں پر بات کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنے کا وعدہ کی. ساتھ ہی تمام لوگوں کی رائے سے طئے ہوا کہ 
 نئی بھرتی اور پروموشن میں آنے والی دشواریوں کے تعلق سے شان ہند میڈم غور کرکے مناسب لائحہ عمل طئے کرے گی.

20 فروری سے ریاستی سطح پر کُرتی سمیتی کی جانب سے ہونے والی بے مدت ہڑتال میں شامل ہونا.*
 یونین کی ماہانہ میٹنگ ہر مہینے کے دوسرے سنیچر کو شام 4 سے 5 بجے تک ہوگی.
 یونین کی سالانہ فیس سیویکا کیلئے 200 روپیہ اور مددنیس کیلئے 100 روپیہ جمع کرنا ہے.

 28 فروری بروز منگل کو ساتھی نہال احمد صاحب کی برسی کے موقع پر دوپہر 3 بجے ایصال ثواب کیلئے خواتین کی قرآن خوانی جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڈ پر ہوگی جس میں تمام سیویکا مددنیس شرکت کریں.

 اس کے علاوہ بھی انگن واڑی خادماؤں کے حق میں کئی اہم باتیں طئے ہوئی.
ایسی اطلاع آنگن واڑی کرمچاری سبھا یونین کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری نے دی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages