src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگیں کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 26 فروری، 2023

آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگیں کامیابی سے ہمکنار






آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگیں کامیابی سے ہمکنار






    مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مقابل ریاست مہاراشٹر میں بجلی مہنگی ہے اس مزید ستم کہ مہاراشٹر الیکٹرک سٹی بورڈ نے ریاست مہاراشٹر کو بجلی کے دام میں 37فیصد اضافے کی تجویز  بھیجی ہے جوکہ سراسر غلط ہے اس کیخلاف 1 فروری کو ممبئی میں پرتاپ ہوگاڑے صاحب کی سرپرستی میں مہاراشٹر بھر کی تنظیموں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی اور اس میٹینگ میں یہ طئے پایا کہ 28 فروری کو پوری ریاست میں اس اضافی بجلی کے لئے دھرنا دیا جائے. مالیگاؤں شہر کی بھی تمام تنظیموں کو ملاکرآل مالیگاؤں پاورکنزیومر ایسوسی ایشن کے بینر تلے 28 فروری کو ایڈیشنل کلکٹر آفس کے باہر دھرنا دیا جائینگے. اس دھرنے کو شہر مالیگاؤں کی تمام ہی سیاسی پارٹیوں نے دونوں جمیعت نے، ہر مکتب فکر کے علماءاکرام نے، اداروں کلبوں نے حمایت دی ہے. آل پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے ذمے داران جن میں حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والے، یوسف الیاس، ساجد انصاری، شبیر ڈیگ والے، مولانا زاہد ندوی، نہال دانے والے، ڈاکٹر انیس انصاری، عمیر سر، الیاس N. B. R, اجو صدر، سفیان صاحب، رئیس قاسمی، ودیگر نے عوامی بیداری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگیں لی اور عوام کو بتایا کہ یہ صرف پاور لوم صنعت کا مسئلہ نہیـــــــــں ہے بلکہ ہر اس شخص کا مسئلہ ہے جو بجلی کا استعمال کرتا ہے. ان کارنر میٹنگوں سے عوام بیداری آرہی ہے .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages