src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سعودی عرب کی زلزلہ متاثرین کی امداد قابل تحسین - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 فروری، 2023

سعودی عرب کی زلزلہ متاثرین کی امداد قابل تحسین




سعودی عرب کی زلزلہ متاثرین کی امداد قابل تحسین 


سعودی عرب کو اللہ تعالیٰ نے ایک طرف حرمین شریفین کی تولیت کا اعزاز بخشا ہے جس کے سبب سے اس حکومت کو دینی وجاہت حاصل ہے تو دوسری طرف پٹرول کے ذخائر کی دولت سے مالا مال یہ ملک کسی بھی ناگہانی آفت ومصیبت میں پورے عالم کے لئے بلا تفریق مذہب وملت سرگرم عمل ہوجاتا ہے، جس کی تازہ مثال ترکی اور شام میں آئے بھیانک زلزلے کے متاثرین کی امداد ہے
تقریباً دس بارہ سال پہلے پاکستان کے زیر نگیں کشمیر میں بھیانک زلزلہ آیا تھا جس کے متاثرین کی امداد کے لئے ملک عبداللہ بن عبد العزیز آل سعودنے حکومتی سطح پر امداد کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عوام سے بھی تعاون کی پر زور اپیل کی تھی،
کرونا وائرس کے دور میں ہمارے ملک میں جب آکسیجن کا بحران شباب پر تھا، تو اس وقت سعودی حکومت نے وافر مقدار میں آکسیجن ہندوستان کو سپلائی کیا تھا
اس وقت سعودی عرب کی حکومت، اور تمام شعبہ جات اور عوام ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں
سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے فضائی اور زمینی ہر راستے سے متاثرین تک امداد پہونچانے کا سلسلہ قائم کیا ہے، سعودی عرب میں اسلامی امور کے وزیر شیخ عبد اللطیف آل شیخ نے پورے ملک کے خطباء اور ائمہ سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں زلزلہ متاثرین کے لئے دعائے خیر کا اہتمام کریں اور عوام الناس کو دکھ کی اس گھڑی میں مدد کرنے کی ترغیب دیں
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب متاثرین کی مدد کرنے میں سر فہرست ملک ہے،
ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اس حکومت کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے اور تمام حسنات کو شرف قبولیت بخشے


مولانامحمد عارف عمری
رکن مجلس عاملہ جمعیتہ علماء مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages