گولڈن کارڈ اسکیم، بچوں کو ٹیکہ اندوزی، حلقہ گریجویٹ انتخابات سمیت
بجلی کے مسائل کو لیکر یوسف سیٹھ نیشنل کی شہریان سے اپیل
مالیگاؤں(پریس ریلیز) ملک کے باشندوں سمیت شہریان مالیگاؤں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتاہوں. شہریان بڑی تعداد میں یوم جمہوریہ بنائیں کیونکہ اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں اور عملائے اکرام نے جو قربانیاں دی ہیں. وہ ک ھی بھی فراموش نہیں کیجاسکتی اس طرح کے جملوں کا اظہار یوسف سیٹھ نیشنل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ہے. انہوں نے مزید کہاکہ آج شہر میں بیماریوں کا زور ہے. کچھ شوشل ورکر اس فیلڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، غریب عوام علاج ومعالجہ کرانے سے قاصر ہے. اس لئے شہریان گولدن کارڈ اسکیم سے فائدہ اٹھائے اور اس جانب شوشل ورکر ان کی بھرپور نمائندگی کریں. یوسف سیٹھ نیشنل نے بتایا کہ بچوں میں ٹیکہ اندوزی نہ ہونے کے سبب روبیلا، خسرہ کی بیماریاں عام ہیں دواخانے بھرے پڑے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کہ یہ ٹیکے کتنے اہم ہیں اس لئے ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کرنیکے بعد آپ یہ ٹیکہ ضرور لگائیں تاکہ بچوں میں قوت مدافعت بڑھ جائے اور وہ کسی بھی بیماری سے مقابلہ کے لئے تیار رہیں.
دوسری طرف انہوں نے بتایا کہ بجلی صارفین حد درجہ بجلی کمپنی کے ظلم وستم سے پریشان ہیں. اس ضمن میں شہراے ایس پی اور دی وائے ایس پی سے بھی میتمٹینگ میں گفتگو ہوئی، ناگپور اجلاس میں بھی بجلی کمپنی کیخلاف مواد لیکر پہنچنے کا ارادہ تھا. آئندہ ضلع ایس پی سے بھی ملاقات کیجائیگی. فی الحال اس ضمن میں وزیر دادابھوسے سے نمائندگی کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے. تاکہ بجلی کے مسائل حل کئے جاسکیں اور بجلی صارفین کو تکالیف سے بچانے کا کام ان شاء اللہ ہم کرینگے. انہوں نے مزید کہاکہ آنیوالی 30 تاریخ کو شہر کا پڑھا لکھا طبقہ جو ووٹ دینے جائیگا وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایسا امیدوار کوووٹ دیں جو انکے مسائل کے لئے آواز اٹھائے نیش سیکولر امیدوار کو ترجیح دیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں