جنتادل سیکولر ہیڈ آفس، قدوائی روڈ اور اشوک استمبھ، قدوائی روڈ پر رسمِ پرچم کشائی
مالیگاؤں : بھارت دیش میں ہر سال 26 جنوری کا دن یومِ جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے آزاد ہندوستان نے اسی دن 1950 کو ڈاکٹر بھیم راؤ (بابا صاحب) امبیڈکر کی صدارت والی دستور ساز کمیٹی کا مرتب کردہ آئین اپنایا تھا. دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا یومِ جمہوریہ پورے ملک میں جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں. مالیگاؤں شہر میں بھی 74 واں یومِ جمہوریہ دھوم دھام سے منایا جائے گا.
اس ضمن میں جنتادل سیکولر کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ
1) جنتادل سیکولر ہیڈ آفس (نندن ٹاور)، واقع قدوائی روڈ پر روایت کے مطابق صبح 8 بجے، قومی پرچم لہرایا جائیگا.
2) شہری سطح پر جشنِ جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب 26 جنوری کو قدوائی روڈ، شہیدوں کی یادگار کے سامنے اشوک استمبھ (بیادِ شہدائے مالیگاؤں) پر ہوگی. یہاں صبح ٹھیک دس بج کر دس منٹ پر رسمِ پرچم کُشائی ادا کی جائے گی. اس موقع پر شہدائے آزادی اور دستور کی حفاظت و تکریم کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ، دستور کی تمہید پڑھ کر اُس پر عمل پیرا ہونے کا حلف بھی لیا جائے گا.
اشوک استمبھ پر ہونے والی یومِ آزادی و یومِ جمہوریہ کی تقریبات اپنی مثال آپ ہوتی ہیں. عام شہریان کے لئے وطن پرستی کے اظہار کی یہ سب سے بہترین جگہ تسلیم کی جاتی ہے اس لئے شہریان، جنتادل کے عہدیداران، ورکرز اور ہمدردان سے مودبانہ درخواست ہے کہ وقت مقررہ پر رسم پرچم کشائی کی دونوں تقریبات میں شرکت کریں.
الملتمس
مومن معین اختر
ترجمان
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں