رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل کی بروقت مداخلت
کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ملازمین فرار
وارڈ نمبر 17 اسلام آباد ڈاکٹر شفیق کے دواخانے کے پاس کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر بدلنے کی غرض سے مع ساز و سامان کے پہنچے ساکنین اسلام آباد کی مخالفت کے باوجود کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر تبدیل کرنے پر بضد تھے جس سے کچھ دیر کیلئے ماحول گرم ہوگیا کیونکہ کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی بلاوجہ ٹیمپر میٹر ،سلو میٹر، بجلی چوری کے نام پر صارفین چور بتانے کی ناکام سازش کے تحت ہراساں کرنے کا کام کررہی ہے اور زبردستی فاسٹ میٹر لگا رہی ہے جس کی اطلاع رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کودی گئی جس پر موصوف فوراً اسلام آباد پہنچے اور بجلی کمپنی کے ملازمین کے ساتھ سخت انداز میں باز پرس کرتے ہوئے میٹر تبدیلی کی وجہ جاننا چاہی لیکن پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین معقول و خاطر خواہ جواب دینے سے قاصر رہے تب رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے بجلی کمپنی ملازمین کو بتایا کہ پہلے خراب تار کی تبدیلی، اوور لوڈ ڈی پی و دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بجلی ضائع ہونے سے بچے اور جب سارے معاملات حل ہوجائیں اس کے بعد ٹیمپر میٹر نوٹس دیکربدلے جائیں اور گھریلو میٹر کی جبری تبدیلی بند کی جائے اور فوری طور پر بجلی کمپنی ملازمین بغیر کسی گھر کے میٹر تبدیل کیے واپس چلے جانے کو کہا ۔ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے تیور دیکھ کر بجلی کمپنی کے ملازمین نو دو گیارہ ہوگئے ۔ تب رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے ساکنین اسلام کو کہا کہ اگر کوئی بھی بجلی کمپنی کا نمائندہ میٹر تبدیل کرنے آئے اس میٹر تبدیل کرنے نہ دیں اور انہیں اطلاع کریں آج اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ حافظ حبیب میاں جی، حاجی خالد سکندر کے علاوہ ساکنان اسلام آباد بڑی تعداد میں موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں