حراء انگلش میڈیم اسکول میں ملٹی ٹیلینٹ پروگرام کا کامیاب انعقاد
مالیگاؤں: 2/جنوری 2023ء بروز پیر صبح
7 بجے سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری عصری تعلیمی درسگاہ حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ملٹی ٹیلینٹ کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جسمیں اسکول میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کے درمیان منفرد اور خوبصورت انداز میں مظاہرہ قرآت، مقابلہ نعت خوانی و تقریری مقابلہ نیز بیت بازی کا انعقاد ہوا۔ آج کی تقریب کی صدارت حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج) نے فرمائی۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ مقصود اشرف اشرفی، قاری نور محمد رضوی، قاری عبدالسلام قادری، محمد نعیم نوری، عادل موٹلانی، عرفان منصوری صاحبان مدعو تھےـ اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے کہا کہ والدین، سرپرست کے ساتھ بچوں کو اپنے اساتذۂ کرام کا بھی احترام کرنا چاہیئے۔ بڑوں کی دعا اور شفقتوں سے ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔ مستقبل کے تعلیمی سفر کے لئے ابھی سے لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ قرآت، نعت خوانی، تقریر و بیت بازی میں حصّہ لینے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آپ نے دعاؤں سے نوازا۔ ڈاکٹر حافظ محمد طارق کاملی(B.U.M.S) ،ڈاکٹر حافظ محمد فیضان برکاتی(B.U۔M.S)اور حافظ عبداللہ برکاتی(M.SC Computer science) صاحبان نے جج کے فرائض انجام دیئے۔ جج صاحبان کے فیصلے کے بعد اول، دوم، سوم، انعامات کا اعلان ہوا آج کی تقریب کو سجانے کے لئے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف نے گراں قدر خدمات انجام دیئے۔ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کے شکریہ کے بعد آج کی تقریب کا اختتام ہوا
رپورٹ:حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں( نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں