بجلی کمپنی کے مظالم کے خلاف فیصلہ کن تحریک
پیر کی شام 7 تا رات دس بجے لوٹس ہال میں آل پارٹیز جلسۂ عام
کلکتہ پاور کمپنی کی تاناشاہی دھاندلی اور غیر قانونی حرکتوں کے خلاف مالیگاؤں کے بنکروں کارخانہ داروں تاجروں دکانداروں اور گھریلو صارفین کے غم و غصے اور جذبات و احساسات کی ترجمانی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ذریعے کی گئی نمائندگی اور وزیر توانائی نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ایوان میں دیے گئے جواب کی روشنی میں تمام سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ آل مالیگاوں پاور کنزیومر ایسوایشن کی جانب سے 2 جنوری بروز پیر کو لوٹس ہال نزدنورنگ کالونی شام سات بجے سے رات 10 بجے تک ایک پرہجوم عوامی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو آل مالیگاوٗں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن نے مدعو کیا ہے ساتھ میں عوامی سماجی فلاحی کام کرنے والے افراد اور بجلی استعمال کرنے والے تمام لوگوں بالخصوص پاورلوم کارخانہ داروں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے اس جلسے میں تمام لیڈران کے مشورے سے بجلی کمپنی کے مظالم کے خلاف فیصلہ کن تحریک چھیڑنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی لہذا عوام اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کریں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں