src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیتِ علماء (سلیمانی چوک) کے زیر سرپرستی دینی تعلیمی بیداری مہم کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 30 جنوری، 2023

جمعیتِ علماء (سلیمانی چوک) کے زیر سرپرستی دینی تعلیمی بیداری مہم کامیابی سے ہمکنار




جمعیتِ علماء (سلیمانی چوک) کے زیر سرپرستی دینی تعلیمی بیداری مہم کامیابی سے ہمکنار




 جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کے زیر سرپرستی مورخہ 29 جنوری 2023 بمطابق ٦ رجب المرجب ١٤٤٤ھ بروز اتوار بعدِ نمازِ مغرب فوراً مسجد ضیاء الإسلام (شبیر نگر مالیگاؤں) میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے عنوان پر ایک اہم جلسہ کا انعقاد ہوا، اس جلسہ کی نظامت کے فرائض جمعیت علماء مالیگاؤں کے جنرل سیکرٹری قاری اخلاق احمد جمالی صاحب نے انجام دیئے، اسی طرح اس جلسہ کی صدارت مسجد آصفہ ابراہیم کے امام و خطیب مفتی محمد اسلم جامعی کے سپرد تھی، پروگرام کے آغاز میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے اغراض و مقاصد جمعیت علماء مالیگاؤں کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ عبدالعزيز رحمانی صاحب نے مختصر بالجامع فکر انگیز و پُر مغز انداز میں ذکر کرتے ہوئے اولادکے ایمان و عقائد کی حفاظت اور دینِ اسلام پر ثابت قدم رکھنے کے لیے والدین کی ذمہ داری کو  حضرت یعقوب علیہ السلام کے واقعہ سے مستدل کیا، بعدہ اس پروگرام کے مقرر خصوصی شہر عزیز کے شہیر و نامور عالم دین صدرِ جمعیتِ علماء مالیگاؤں حضرت مولانا آصف شعبان صاحب نے اپنے خطاب میں نونہالانِ قوم کی ذہنی و اخلاقی کردار سازی اور علمی آبیاری کے لئے دینی تعلیم کی اہمیت کو مدلل انداز میں آشکارا کیا، موصوف نے مہم کے مقصد اور نسلِ نو کے ایمان و اعتقاد کی حفاظت کے لیے اکابرِ جمعیتِ علماء کی افکار و کاوشات کو ذکر کرتے ہوئے اہلِ علاقہ کو مکاتب کو منظم و مستحکم کرنے اور عملی تعاون کرنے پر اُبھارا، مقرر خصوصی کی رقت آمیز و امید افزا دعا اور ناظمِ جلسہ کے شکریہ پر اس پروگرام کا اختتام ہوا، اس پروگرام میں مولانا آصف شعبان صاحب ، مولانا نیاز احمد ملی صاحب ،قاری اخلاق احمد جمالی صاحب ،حافظ عبدالعزيز رحمانی صاحب، مفتی محمد اسلم جامعی، مفتی ابو طلحہ ملی رحمانی ،ظہیر قیصر سر، حاجی ادریس چکن والے، ان کے علاوہ، مصلیانِ مسجد ، مدرسہ کے طلباء وطالبات و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages