صدیقی لانس میں استقبالیہ اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم
20 جنوری 2023 بروز جمعہ کو بعد نمازِ عصر صدیقی لانس میں استقبالیہ پروگرام کا آغاز اعجاز شاھین سر کی تلاوت قرآن مجید و ترجمے کے ساتھ شروع ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر اخلاق صاحب نے فرمائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اعجاز شاھین سر ( اسکاۓ ہیلپ فاؤنڈیشن ) نوجوانوں کی بے راہ روی ، منشیات سے دور رہنا ، صحت اور تندرستی پر دھیان دیتے ہوئے ورزش وغیرہ کا پابندی کے ساتھ اہتمام کرنا ۔ دوسروں کی ہر طریقے سے مدد کرنا ، کھیل کود وغیرہ کے مقابلے میں مدارس دینیہ کے طلباء ، یتیم خانے کے بچے اور جو نوجوان تعلیم چھوڑ چکے ہیں ۔ روزی روٹی میں لگے ہوئے ہیں انھیں بھی اکثر وبیشتر مواقع فراہم کرنا جیسی ذمہ داری ہم سب کے لئے یکساں ہیں ۔ تا کہ یہی طلباء و نوجوان اپنے اندر کڑھن نہ محسوس کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ عوام کے سامنے پیش کر سکیں ۔
آۓ ہوئے مہمانوں میں عاشق علی تاج نے بھی منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو عمدہ مشوروں سے نوازا
آخر میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر اخلاق صاحب نے بتایا کہ کس طرح سے 300 کلومیٹر کا سفر 18 دنوں میں طۓ کیا اور سفر کےدوران اپنے دوستوں کا علاج وغیرہ پر بھی دھیان دیا کرتے تھے ۔
جس کیوجہ سے برادران وطن پر کافی اچھا تاثر پیدا ہوا ۔ اور احباب عزت بھری نظروں سے دیکھا کرتے تھے اسی طرح سے حاضرین مجلس کے نوجوانوں کو بھی مستقل ورزش کا اہتمام ، منشیات سے دور رہنا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی مسلسل حصہ لیتے رہنا چاہیے ۔
مالیگاؤں میرا تھان اوپن میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
آۓ ہوئے مہمانوں کی کل پوشی کی گئی اور مختصر مگر انتہائی جامع پروگرام کا اختتام ہوا ۔
اس پروگرام میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے یاسین مستری ، پرائم گیسٹ کے طور سے نسیم قدسی صاحبان موجود تھے اور مہمان خصوصی میں عاشق علی تاج ، عرفان کرانہ والا ، مقبول شیخ ، اسرائیل بھائی پکارے والے
علی حسن بھائی ، لڈو بلڈر اشفاق ستارہ ، فیاض افسر
شبیر امیتابھ ، کلیم صاحب
سنیل بھاؤ ، رضوان بھائی کے علاوہ اکاؤنٹنٹ نہال بھائی صاحبان موجود تھے
اس پروگرام کی نظامت یعقوب انصاری نے بحسن وخوبی انجام دیا ۔
اور پروگرام کے آرگنائزر ریاض مقادم اور خالد سرحدی صاحبان نے مہمانان کے ساتھ ساتھ حاضرین مجلس اور نوجوانوں کا شکریہ اور استقبال کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔
*اسکاۓ ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے اعجاز شاھین سر کی سرپرستی میں عنقریب مدارس دینیہ کے طلباء اور یتیم خانے کے نوجوانوں کے علاوہ دیگر احباب کو روزآنہ عصر تا مغرب کھیل کود سے رغبت دلائ جائے گی اور ان ہی نوجوانوں میں مقابلے بھی کراۓ جائیں گے* ان شاءاللہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں