src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گزلس ھائی میں پولس رائزنگ ڈے منایا گیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 جنوری، 2023

نشاط گزلس ھائی میں پولس رائزنگ ڈے منایا گیا.





نشاط گزلس ھائی میں  پولس رائزنگ ڈے منایا گیا.






تین دہائیوں سے زائد عرصے  سے نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری ادارہ نشاط گرلس ہائی اسکول طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے جہاں پولس رائزنگ ویک کے حوالے سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عائشہ نگر پی آئی شری وکاس دیورے صاحب اور عائشہ نگر پولس نائیک شری شیام پوار تشریف فرما تھے جن کا والہانہ استقبال رکن انجمن عالی جناب نہال احمد میکو صاحب کے دستِ مبارک سے ہوا، ابتدائی گفتگو اسکول ہذا کے فعال معلم جناب عتیق سر نے کی اور اسکول کو محکمہ کی جانب سے حاصل  تعاؤن پر روشنی ڈالی بعد ازیں امتیاز رفیق سر نے رائزنگ ڈے اور محکمۂ پولس کی ترجمانی کی اور وید اور گرنتھ کی روشنی میں بتایا کہ مادرِ وطن کے یہ لوگ سچے سپوت ہوتے ہیں جو ہمہ وقت عوام کے تحفظ کے لیے بیدار ہوتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ مہمانوں کا تعارف اور استقبال بھی کیا. پی آئی شری وکاس دیورے صاحب نے رائزنگ  ڈے کی تاریخ، اہمیت اور پولس دوست ماحول پر طالبات اور اساتذہ سے گفتگو کی، دبنگ پرسنیلٹی شری شیام پوار صاحب نے سائبر کرائم کے متعلق معلومات فراہم کی اور اس نہایت کامیاب پروگرام پر دونوں ہی مہمانان نے صدر مدرسہ صبیحہ انصاری میڈم سے التماس کی کہ طالبات کو پولس ڈیپارٹمنٹ کی مزید معلومات کے لیے طالبات کو  عائشہ نگر پولس تھانے کی وزٹ کرائیں جس سے طالبات میں بھی ہندوستان کے اس تحفظاتی محکمہ کی بیداری عام ہو اختتام پر عالی جناب منصور سر نے نشاط ایجوکیشنل سوسائٹی، نشاط گرلس  پرائمری اور ہائی اسکول کی جناب سے تشکر کا اظہار کیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages