src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شادی کے دوسرے دن ہی دلہن باتھ روم میں بیہوش ملی۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 30 جنوری، 2023

شادی کے دوسرے دن ہی دلہن باتھ روم میں بیہوش ملی۔




شادی کے دوسرے دن ہی دلہن باتھ روم میں بیہوش ملی۔


 دوران علاج اسپتال میں موت کے بعد مچا کہرام۔



 میرٹھ: میرٹھ میں شادی والے گھر میں دردناک حادثہ پیش آیا ۔  شادی کے دوسرے دن دلہن باتھ روم میں بیہوشی کی حالت میں ملی۔  اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔  وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  موت کی خبر ملتے ہی سسرال اور میکے میں کہرام مچ گیا۔  قہقہوں اور خوشی کے ماحول میں اس اچانک حادثے سے پورا خاندان صدمے میں ہے۔



 نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا پیلی بھیت میں تعینات انجینئر پارس تیاگی جاگروتی وہار میں رہتے ہیں۔  ان کی شادی 26 جنوری کو غازی آباد کی رہائشی ویشالی سے ہوئی تھی۔  جمعہ کو پارس تیاگی خاندان کے ساتھ خوشی خوشی دلہن کے ساتھ گھر پہنچے۔  گھر میں خوشی کا ماحول تھا۔  ہر کوئی پارس اور ویشالی کو ان کی شادی کی مبارکباد دے رہا تھا۔  دلہن کی آمد پر ہفتہ کی شام گھر میں بھجن سندھیا کا اہتمام کیا گیا تھا۔



اسی دن صبح دلہن ویشالی باتھ روم میں نہانے گئی تھی۔  اسی دوران گیزر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے ویشالی بے ہوش ہوگئی۔  لواحقین کو جب اس کا علم ہوا تو وہ جلدی سے اسے آنند اسپتال لے گئے۔  جہاں ڈاکٹروں نے ویشالی کو مردہ قرار دے دیا۔  رشتہ داروں نے پولیس کاروائی کے بغیر سنیچر کو سورج کنڈ میں آخری رسومات ادا کیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages