src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اردو کتاب میلہ کے متعلق مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور صحافیوں کی کامیاب مشورتی میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 12 جنوری، 2023

اردو کتاب میلہ کے متعلق مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور صحافیوں کی کامیاب مشورتی میٹنگ





اردو کتاب میلہ کے متعلق مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور صحافیوں کی کامیاب مشورتی میٹنگ




انصاف کا محاذ نیوز نیٹ ورک (جرنلسٹ عطاؤالرحمٰن)



دھولیہ : دھولیہ شہر میں پہلی مرتبہ اردو کتاب میلہ آئندہ ماہ منعقد ہورہا ہے۔ دھولیہ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا دھولیہ ونگ اور انجمن محبان کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے اردو زبان کے فروغ کے لیے اردو میلہ بارہ پتھر متصل کارپوریشن کی اسکول نمبر4 اور 8 میں منعقد ہونا طے پایا ہے۔ اسی سلسلے میں میلہ کامیاب  کرنے کی غرض سے شہر کے اردو،ہندی، مراٹھی صحافیوں کی مشوراتی میٹنگ سے میلہ کی ابتدائی سرگرمیوں کی شروعات کی گئی، اس اہم میٹنگ کا انعقاد مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے نائب صدر و مہانگرپالیکا اسکول نمبر20 کے فعال معلم انصاری ریاض سر کی صدارت میں کیا گیا۔ میٹنگ کی نظامت اصلاح البنات گرلس ہائی اسکول و جونئیر کالج کے پرنسپل و سنگھٹنا کے صدر شمس الحسن سر نے انجام دیئے، محمدیہ بائز کے سیئنر معلم و سنگھٹنا کے سیکریٹری زاہد حسین عبدالحئی نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ مشورہ اور سوال وجواب کا طویل سلسلہ چلتا رہا حتی کہ اردو میلہ منتظمین نے خوش ہوکر کہا کہ ہم صحافیوں کی میٹنگ کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ ہمیں صحیح رہبری اور مفید مشورہ  ملتا رہے نیز میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوکر شہر کی نئی تاریخ رقم ہو۔ آخر میں پروگرام کے صدر انصاری ریاض سر نے تمام صحافیوں کے سوالوں کا اطمینان بخش جواب دے کر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ اردو کتاب میلہ کی اس میٹنگ میں مہانگر پالیکا اسکول نمبر 20 کے ریاض سر، سوئیس اردو ہائی اسکول کے اسماعیل شاد سر، محمدیہ بوائز کے زاہد حسین سر، اصلاح البنات کے سمش الحسن سر، آرایم پٹیل کے عمران سر، سوئیس اسکول کے عقیل سر،نیشنل اردو پرائمری کے محمد یوسف عرف پاپا سر اسکول نمبر 20 کے نفیس سر،ضلع پریشد سے حفظ الَّحمٰنِ سر، اور محمدیہ بوائز کے افضال سر موجود تھے، صحافیوں میں خاندیش سنگرام کے تواب انصاری، سچا ہتھیار کے سلیم زین العابدین، شرم کشٹ کے سیف الرحمٰن عرفان احمد، ایچ ڈی ایس کے عبدالحفیظ انصاری، مانو سماچار کے جمیل یوسف شاہ، بانے دار لیکھنی کے ریحان شیخ، گریٹ ہندوستان کے انیس کھاٹک، ڈیسپلن کے انیس ملا،شری رام کے رحمان ملک، سونی ویب کے پپو سیونی آرٹ، دھولیہ کے عظیم شیخ، سٹی چینل کے عظیم خان پٹھان اور ممبئی پریس کے جرنلسٹ عطاؤالرحمٰن حاضر تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages