src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 23 جنوری، 2023

امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان

 



امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان

   


   

متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے‘۔



’روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے‘۔



الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ’ رمضان کاچاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا‘۔



فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ ’شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بجکر  30 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا۔ سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ عید کا پہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا‘۔ 



انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سال رمضان کے پہلے اورآخری روزے میں تقریبا 40 منٹ کا فرق ہوگا۔ پہلا روزہ آخری روزے کے مقابلے میں چھوٹا اور آخری روزہ لمبا  ہوگا۔ پہلا روزہ تقریبا  12گھنٹے 16منٹ اور آخری روزہ  12 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا‘۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages