src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گرلس ہائی اسکول میں شاندار اسپورٹس ویک. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 2 جنوری، 2023

نشاط گرلس ہائی اسکول میں شاندار اسپورٹس ویک.





نشاط گرلس ہائی اسکول میں شاندار اسپورٹس ویک.




نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس ہائی اسکول میں حالیہ دنوں میں شاندار اسپورٹس ویک منایا گیا. تین دنوں تک جاری اس پروگرام میں اپنی نوعیت کے منفرد تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس سے  طالبات نے بڑا لطف اٹھایا.  اسپورٹس ویک کا آغاز شایانِ شان اراکین انجمن کی موجودگی میں ہوا. نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مولانا نثار صاحب کے دستِ مبارک سے تقریب کا آغاز ہوا. آغازِ تقریب میں اراکین انجمن سے محترم عبدالعزیز احمد اللہ صاحب، محترم نہال احمد میکو صاحب، محترم عارف عباس صاحب، ، محترم لقمان صاحب، محترم اشفاق احمد صاحب، محترم سفیان احمد صاحبان نفس نفیس حاضر رہے. روزِ اول تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پورے دن چلنے والے اس پروگرام میں  اور ڈور ایکٹیویٹز کے بہت سارے ایونٹس کو کھیلایا گیا. بعد از این ایک انٹر کلاس عظیم الشان نعتیہ مقابلہ اور حنا کاری کا پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے نام کئی انعامات رقم کیے، یاد رہے کہ اسکول گراؤنڈ مزید وسیع ہوجانے سے طالبات میں ایک نئی امنگ نظر آئی اور بالخصوص اس وقت جب اسکول ہذا کی معلمات ہمراہ ہیڈ مسٹریس کے طالبات کے کبڈی کے انٹر کلاس مقابلوں کا انعقاد کررہی تھیں اس وقت سارا گراؤنڈ پرو کبڈی کی گونج سے سرشار تھا ان تمام  تقاریب کےلیے اسکول ہیڈ مسٹریس انصاری صبیحہ میڈم، سوپر وائز صائمہ میڈم اور فزیکل ڈائریکٹر افروز میڈم اور جملہ اسٹاف نے بھرپور محنت اور تعاون عطا کیا دیگر جملہ تقاریب کی نظامت سمیہ میڈم اور امتیاز رفیق سر نے کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages