بڑھتے جرائم، نشہ خوری، اس پر ستم چھیڑ خانی ..................
ازقلم: شیخ شہباز (شیرہند ٹیپو سینا گروپ)
شہر عزیز مالیگاؤں مسجدوں میناروں، دینی اور رحمدلی کے نام سے جانا جاتا ہے.
لیکن..................
افسوس صد افسوس گذشتہ کچھ سالوں سے شہر میں نشہ بازی نے اپنے قدم اسقدر مظبوطی اس شہر میں جمائے کہ شہر کی نئی نسل اسکی بھینٹ چڑھ کر جرائم میں مبتلا ہوگئی ہے. یہاں تک تو ٹھیک تھا مگر اب شہر کے حالات اور بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں.
اس شہر میں اکثریت اس مذہب کے ماننے والوں کی ہے جس مذہب میں ماں کے قدموں کے نیچے جنت اور بیٹی کو رحمت کہا ہے. اور اسی شہر میں آج دن دھاڑے کھلے عام عورتوں اور بچیوں کیساتھ چھیڑخانی کیجارہی ہے.
اس بے راہ روی کا کوئی علاج نہیں ہے. ایسا نہیں ہے بالکل اسکا علاج ہے.
اور وہ ہے
_ جلسہ اصلاح معاشرہ _
جلسہ اصلاح معاشرے کے ذریعے نئی نسل میں دینی بیداری پیدا کیجائے. اور اسکے لئے جلسہ اصلاح معاشرہ کرنا چاہئے، اس طرح کی چرچا عوام میں سنی گئی ہے. تب ہی اس شہر میں ہورہے جرائم پر غدقن لگے گا.
تائید کردہ ۔
﴿ شیر ہند ٹیپو سینا فاؤنڈیشن ﴾
﴿ مینارہ گروپ نیاپورہ ﴾
﴿ ایم ۔ ٹی ۔ کے ۔ کالیج گروپ ﴾
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں