src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشے کے خلاف انقلابی و عملی تحریک کو یونانی میڈیکل گریجویٹ ایسوسی ایشن کی حمایت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 17 دسمبر، 2022

نشے کے خلاف انقلابی و عملی تحریک کو یونانی میڈیکل گریجویٹ ایسوسی ایشن کی حمایت

 



نشے کے خلاف انقلابی و عملی تحریک کو یونانی میڈیکل گریجویٹ ایسوسی ایشن کی حمایت 



مالیگاؤں(پریس ریلیز ) میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے اشتراک سے جاری ہونے والی نشے کے خلاف انقلابی و عملی تحریک کے سلسلے میں ایم ایس ایف اور ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے شہر کے ڈاکٹر حضرات کی تنظیم یونانی میڈیکل گریجویٹ ایسوسی ایشن( UMGA) کے صدر و اراکین سے ملاقات کی۔ اس تفصیلی میٹنگ میں رضوان بیٹری والے، عمران راشد، احتشام بھائی بیکری والے ، اعجاز شاہین وغیرہ نے تحریک کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات پیش کی۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر حضرات سے ساتھ رہ کر رہنمائی فرمانے کی خواہش ظاہر کی۔ تمام باتوں کو سننے کے بعد ڈاکٹر حضرات نے اس تحریک کی ستائش و حمایت کی۔ اور اپنے طور سے ساتھ رہنے و بہ وقت ضرورت رہنمائی کے لئے تیار رہنے کے عزائم ظاہر کئے۔ یاد رہے کہ یہ میٹنگ بروز جمعرات رات میں ساڑھے بارہ بجے شفا ہاسپٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں امگا کے صدر ڈاکٹر ریحان رحیمی، نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل شفا، سیکرٹری ڈاکٹر افضال فلورا و ڈاکٹر فروغ عابد وغیرہ موجود تھے۔ ان تمام ڈاکٹر حضرات نے تحریک کے ذمہ داران کو بہت سے قیمتی و مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ نشے کے خلاف انقلابی و عملی تحریک کے ذمہ دار رضوان بیٹری والے اور عمران راشد اور دیگر ذمہ داران مسلسل شہر کے با اثر حضرات سے ملاقات کررہے ہیں۔ مزید دیگر ڈاکٹر حضرات سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 24 دسمبر کو گاندھی نگر چوک میں جلسے کے ذریعے نشہ کے خلاف عملی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ شہر کی تمام سماجی و ملی تنظیموں سے گذارش ہے کہ آپ اس عملی تحریک کا ضرور حصہ بنیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages