src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نئی بستی میں جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 دسمبر، 2022

نئی بستی میں جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ

 





نئی بستی میں جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ



طئے شدہ پروگرام کے تحت گولڈن نگر نںٔی بستی میں جنتادل سیکولر کی جانب سے کل رات آٹھ بجے شاندار عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. اس میٹنگ کی صدارت علاقے کے بزرگ سماجی خادم، بدرالدین بلاقی صاحب نے کی. 





ابتدائی مقرر صدرالدین مقادم صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں اقتدار میں رہتے ہوئے شیخ رشید خانوادہ اور دادابھسے نے مل کر کارپوریشن کو لوٹنے کا کام کیا اور اپنے مفادات کے لیے عہدوں کا استعمال کرتے رہے مگر اب جب کہ ان کی میعاد مکمل ہو گئی ہے، یہ خانوادہ مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ 
ہمدردی کا ناٹک کر رہا ہے. 





علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا اسماعیل رحمانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. موصوف نے کہا کہ جنتادل سیکولر  مالیگاؤں شہر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ زمینی کام کیا ہے. مسںٔلہ ایف ڈی او کا ہو یا کارپوریشن کا عوام شہر کے کسی بھی علاقے کی ہو جنتادل لیڈران برابر سب کا کام کرتے ہیں. ساتھی نہال احمد صاحب کے زمانے میں شہر میں عوام کا راج چلتا تھا. آج سرکاری راج چلتا ہے کسی بھی ڈپارٹمنٹ پر لیڈران کا دبدبہ نہیں ہے. جنتادل کو شہر میں مضبوط کیا جائے یہ وقت کی ضرورت ہے. 




الفرحت سوسائٹی کے صدر خالد الفرحت صاحب نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں کسی بھی علاقے میں کبھی بھی عوامی ضرورت کا سوال ہو تو جنتا دل لیڈران شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی برابر عوامی کام کرتے نظر آتے ہیں اور فوٹو باز لیڈران نماںٔندگی کا دم بھرتے ہوئے صرف فوٹو بازی کرتے ہیں. 



جنتادل سیکولر پروپیگنڈہ سیکریٹری سہیل عبدالکریم صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل کی کانگریس اور آج کی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈران نے فرقہ پرستوں کے ساتھ سودے بازی کرتے ہوئے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرتے رہے. 
ساتھی نہال احمد صاحب کے دیرینہ شاگرد مانے جانے والے مدثر حسین گڈو صاحب نے نںٔی بستی و اطراف کے علاقوں کے عوامی مسائل پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے والے لیڈران نے یوپی سبزی مارکیٹ نام ایسے رکھا کہ پوچھو مت 
مگر وہاں سے عوام کو کوںٔی فاںٔدہ نہیں صرف یوپی سبزی مارکیٹ کے نام سے ٹھیکیداروں کو فاںٔدہ پہنچانے کا کام کیا گیا اسی طریقے سے ملت مدرسے کے پاس بنایا گیا کروڑ پتی گارڈن جہاں خراب اور سڑے ٹاور لگائے گئے لکڑی کے بانس تھوڑے بہت لگائے گئے مگر بل کروڑوں تک نکال لئے گئے. 
   




   مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام لیڈران سے سوال کریں جو لیڈران شہر میں کروڑوں کے کاموں کا افتتاح کرتے ہیں مگر ان کروڑوں روپیوں کے کاموں کے نام پر صرف ٹھیکیداری کی جاتی ہے. عوام کو کوئی سہولت نہیں ملتی. ملت مدرسے کے بازو کا گارڈن اسکی مثال ہے ایک کروڑ کے آس پاس اس پر خرچ ہوگیا مگر عوام کو کوںٔی فاںٔدہ نہیں اس گارڈن کا افتتاح بھی نہی ہوا اور گارڈن کھنڈر ہونے لگا. ماضی میں مکند واڑی کامپلیکس کے نام پر کروڑوں خرچ کرکے بنائی گئی عمارت بھی اپنی بے بسی کا رونا رو رہی ہے. اسی علاقے میں نئی بستی سے منسلک یوپی سبزی مارکیٹ بھی کھنڈر ہورہی ہے جس پر کروڑوں خرچ ہوا اور ٹھیکیداروں نے روپیہ کمالیا آپ سوال کریں یہ آپ کا حق ہے کہ افتتاح تو بڑی شان سے کیا جاتا ہے مگر اس سے عوام کو سہولت کیا مل رہی ہے ہم دیکھ رہے ہیں. کروڑوں روپیہ کا فنڈ سڑکوں کی تعمیر کے نام پر آتا ہے مگر پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے. کام صحیح ڈھنگ سے ہو، عوام کا کام عوام کی ضرورت کے مطابق ہو، اسکی کوشش ہم کرتے ہیں ہمارا مقصد ٹھیکیداری کرنا یا ٹھیکیدار کو فاںٔدہ پہنچانا قطعی نہیں رہتا. اسلام پورہ میرا اپنا وارڈ ہے میرے وارڈ میں انصار روڈ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے. صرف 20 فیصد کام اتی کرمن کی وجہ سے باقی ہے مجھے اسلام پورہ کے سرکردہ افراد نے کہا کہ اتی کرمن نکالنے کے بعد کام کیا جائے میں نے انکی باتوں کو مانا کیونکہ انصار روڈ کا استعمال اسلام پورہ اور اطراف کے لوگوں کو کرنا ہے کام رکنے کی وجہ سے ٹھیکیدار کو نقصان ہورہا ہے. اس کا بل نہیں بن رہا ہے مگر میں نے ٹھیکیدار کو سمجھایا کہ تھوڑا صبر کرو. ہمارا مقصد اگر ٹھیکداری کرنا ہوتا یا ٹھیکیدار کو فاںٔدہ پہنچانا ہوتا تو راتوں رات اس روڈ کا کام مکمل ہو جاتا جیسا کہ دوسری جگہوں پر ہوا. عوام کام کی مخالفت کرتی رہی مگر لیڈران نے جیسے تیسے کام کروادیا اور ٹھیکیدار نے ملاںٔی مار لیا.





 صدر جنتادل شان ہند نہال احمد نے آخری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر غریبوں کے لئے لڑتی رہی ہے اور آگے بھی غریبوں کے کام کرتی رہے گی. ساتھی نہال احمد صاحب نے 144 جھوپڑپٹیاں بساںی اور دیگر ریاستوں سے روزی روٹی کمانے کے لئے آنے والے لوگوں کو بسایا ہم نے ہمیشہ جھونپڑپٹی میں رہنے والوں کو بنیادی ضروریات میسر ہو اس کیلئے کوششیں اور اس میں کامیاب بھی ہوئے شانِ ہند نے کہا کہ اس علاقے کی خواتین نے مجھے بتایا کہ ہمارے نلوں میں پانی نہیں آتا یہ بڑے ہی شرم کی بات ہے کہ لوگ انسانیت کے ناطے پانی دابھاڑی کو دینے کی بات کرتے ہیں اور یہ گنجان آبادی والے علاقے آج بھی محرومی کا شکار ہیں. ہم اس کے لئے کوشش کریں گے اور جلد ہی پانی کی فراہمی کرواںٔیں گے اسی طریقے سے ہارون انصاری ہاسپٹل میں اسٹاف کی کمی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو خصوصی طور پر خواتین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اکثر خواتین مجھے فون کرتی ہیں اور ڈاکٹر نہ ہونے اسٹاف نہ ہونے کی شکایت کرتی ہیں. ہم کارپوریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واڈیا اور علی اکبر ہاسپٹل جو کہ ابھی بند ہے اس لںٔے وہاں کے اسٹاف کو ہارون انصاری ہاسپٹل میں منتقل کیا جائے. سونو گرافی ایکسرے اور سیزیرین مشین کا انتظام کیا جائے. جن علاقوں میں آنگن واڑی نہیں ہے وہاں کا سروے کرکے نںٔی آنگن واڑی کا قیام عمل میں لایا جائے. اس کے لئے بھی کوشش کی جائے گی. سیاست میں ہمارا مقصد عوام کے کام کرنا ہے. عوامی پریشانیوں کا خاتمہ ہے نہ کہ روپیہ کمانا. آپ شہریان ہمارا ساتھ دیں ان شاءاللہ ہم سب مل کر شہر کو بدلنے کی کوشش کریں گے اور خوبصورت مالیگاؤں بناںٔیں گے. 
   


  اس موقع پر جنتادل سیکولر میں شمولیت اختیار کرنے پر اس علاقے کے سماجی خدمت گار خان باقر حسین، شعیب پلمبر، جمیل باکسر، ظہیر مستری، محمد احمد، عرفان احمد وغیرہ کا استقبال جنتادل لیڈران مستقیم ڈگنیٹی، شان ہند، عبدالباقی راشن والے، سہیل عبدالکریم، یحییٰ عبدالجبار، کمال مستری وغیرہ کے ہاتھوں کیا گیا. 
     



    میٹنگ کی نظامت ابواللیث انصاری نے بخوبی انجام دی. اس موقع پر جنتادل نائب صدر خورشید کابل، آؤٹر مالیگاؤں کے صدر کمال مستری، عبدالباقی راشن والے، مسیح اللہ بیسٹ، نوید راجہ صابر ٹیلر، پاپا لاںٔٹ والے، علی حسن بھائی، جنتادل جوائنٹ سیکرٹری یحییٰ عبدالجبار، سلیم گڑبڑ، ابوشعیب، شہزاد ماسٹر، سلطان تانے ماما و دیگر سرکردہ افراد موجود تھے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages