الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تقریب تعمیر (مدرسہ برائے طلبا) کا انعقاد
مورخہ4/دسمبر بروز اتوار صبح گیارہ بجے الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں لڑکوں کی تعلیم کے لیے 30×130کے وسیع سلیب پر مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کی تعمیر کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈیڑھ سال میں مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن معیاری تعلیم کی بنا پر چھ قابل اور محنتی اساتذہ کے ساتھ 250طلبا کی تعلیم میں منزل مقصود کی طرف رواں ہے۔جس میں قرآن مقدس کی باضابطہ تجوید کے ساتھ تعلیم ہورہی ہے۔جگہ کی تنگی کے باعث اراکین الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم نے فیصلہ لیا کہ طلبا کی تعلیم کے لیے علاحدہ نظم کردیا جائے۔جس کے لیے آج مختصر سی تقریب منعقد کر کے کام کا آغاز کیا گیا اِس تقریب میں کاملی محمد رمضان،حاجی محمد حسین(کبوتر والے)،حاجی محمد سلیم سیٹھ،حاجی محمد ابراہیم(منا سائیکل والے)،حاجی محمد رمضان،حاجی محمد اسمعیل(بھنگار والے)،عبدالباسط چشتی،حافظ محمد رمضان ابوالعلائی،حافظ عادل انور،حافظ غلام مصطفے اشرفی،حافظ مبشر رضوی،حافظ محمد مصطفے صابری،حافظ حامد رضا،علی احمد صاحب،محمد ناظر،شاہد برکاتی،عبدالمنان اشرفی و دیگر موجود رہے۔
المعلن:صدر و اراکین الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں