مسلم ریزرویشن کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کا ناگپور ودھان سبھا پر عظیم الشان مورچہ ۔۔!!
رکن اسمبلی فاروق شاہ نے شرکت کر کے مسلمانوں کو جلد از جلد ٪5 ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ۔۔!!
ناگپور ,21 دسمبر 2022 : مسلمانوں کو نوکری میں ٪5 ریزرویشن ملے اس کیلئے مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین مسلسل جدوجہد میں لگی ہوئی ہے ۔ اسی ضمن میں گزشتہ سال مہاراشٹر بھر سے مجلسِ اتحاد المسلمین کے کارکنان کی ترنگا ریلی ممبئی شہر میں داخل ہوئی تھی جہاں حکومت سے مسلمانوں کو نوکری میں ٪5 دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ وقفہ وقفہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر فاروق شاہ ریزرویشن کیلئے اسمبلی میں بھی آواز بلند کر چکے ہیں ۔
اِن دنوں ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس میں حکومت تک مسلمانوں کے ریزرویشن کا مطالبہ پہچانے کیلئے اِندورا گراؤنڈ سے ودھان سبھا تک مورچہ نکالا گیا جس میں دھولیہ شہر سے رکن اسمبلی فاروق شاہ ، مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین کے کارگزار صدر غفار قادری ، مراٹھواڑا مجلس کے صدر فیروز لالا ، ناندیڑ مجلس کے صدر سید معین کے علاوہ مختلف اضلاع کے صدور و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
*مجلس اتحاد المسلمین کے مطالبات*
*(1* مسلمانوں کو نوکری میں ٪5 ریزرویشن دیا جائے ۔
*(2* وقف پراپرٹی کو محفوط کرنے اور وقف پراپرٹی سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا جائے
*(3* مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن میں ایک بزار کروڑ کا فنڈ مختص کیا جائے
*(4* پاورلوم ، ہینڈلوم بنکروں کو روزگار کرنے کیلئے سرکاری مدد دی جائے
*(5* جھوپڑپٹی کو مالکانہ حقوق دیا جائے
مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کمربستہ ہے اور جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ان کا اندولن جاری رہے گا اس طرح کا اعلان مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین کے کارگزار صدر غفار قادری کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
✒️ حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں