اسماعیل رحمانی کی بروقت نمائندگی
مالیگاؤں : کل بروز جمعہ صبح 11 بجےسےشام میں پانچ بجے تک ایک ڈیلوری پیشنڈ کے ساتھ ٹال مٹول کیا جارہا تھا ۔اس وقت اسماعیل رحمانی کو فون کیا گیا۔ وہ فوراً ہارون ہاسپٹل میں پہنچے اور پھر ڈاکٹروں سے گفت و شنید کرکے اس خاتون کو ایڈمٹ کیا۔ مغرب کی نماز کے بعد نارمل ڈیلیوری ہوئی۔ اور اللہ نے خاتون کو چاند جیسی پیاری سی بچی سے نوازا۔ اسے سمرتھ ہاسپٹل میں لیجاکر ایڈمٹ کیا۔ محمد اسماعیل رحمانی صاحب کی اس بروقت نمائندگی پر ایک خاتون دھولیہ یا ناسک نہیں دوڑنا پڑا اور مالیگاؤں میں ہی نارمل طریقے سے بچی کی پیدائش ہوئی. اس پر اہل خانہ کی جانب سے اسماعیل رحمانی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔اگر شہر مالیگاؤں کے سیاسی لیڈران بھی اس طرح سے کام کریں تو دھولیہ اور ناسک جانے کی ضرورت نہیں۔ شیخ لیئق, شیخ رمضان, شیخ سمیر دھولیہ والے, شکیل احمد, نوشاد احمد اور عظمت اللہ صاحب نے بھی اسماعیل رحمانی کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں