حافظ عبداللہ صاحب کے ہاتھوں بروز بدھ کو سیوک آن لائن سینٹر کا افتتاح
*سیوک ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی 2015 میں رجسٹرڈ کی گئی جس کا رجسٹریشن نمبر،ٹرسٹ رجسٹریشن نمبر،پین نمبر،بینک اکاؤنٹ نمبر،میل اڈریس،سالانہ آڈیٹ رپورٹ و دیگر تمام قانونی مراحل روز اول سے مکمل ہیں بے شمار سماجی و فلاحی کام مسلسل انجام دیئے جارہے ہیں جس سے شہریان بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ سیوک سوسائٹی کا شمار معتبر اداروں میں ہوتا ہے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں جاری رہنے والا ادارہ سیوک سوسائٹی شہر کے مضافاتی علاقوں رحمن پورہ،مولانا حنیف ملی نگر،زیتون پورہ،حسن پورہ،نورنگ کالونی،نجمہ آباد،علی باغ،پوار واڑی،اقراء نگر،نورانی نگر کے ساکنین کی سہولیات کے لئے آفس سیوک سوسائٹی نورانی نگر میں مورخہ 14 دسمبر بروزبدھ بعد نماز عصرحافظ عبداللہ ابن مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں سیوک آن لائن سینٹر کا افتتاح عمل میں آرہا ہے جہاں سے جمعرات،جمعہ،سنیچر شام 4 بجے سے رات دس بجے تک سہ روزہ گولڈن کارڈ(آیوشمان کارڈ) اور مزدور کارڈ کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ لہذا شہریان سے التماس ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں اور سیوک آن لائن سینٹر سے استفادہ کریں ۔ اس قسم کی تحریری پریس نوٹ سیوک آن لائن سینٹر کے انچارج عبیدالرحٰمن نے بغرض اشاعت روانہ کی ۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔9172202052*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں