حضرت علّامہ قمر الزماں خان اعظمی صاحب قبلہ و حضرت مولانا شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی آمد
آج اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ میں 4 جامعات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و ردا پوشی
مالیگاؤں : سواد اعظم اہلسنت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی نگرانی میں جاری 4 جامعات الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آلِ رسول،جامعہ عائشہ صدیقہ،جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ سے امسال کُل 111 طلباء و طالبات درجۂ عالمیت، درجۂ حفظ و قرآت و درجۂ مبلغات سے فراغت حاصل کررہے ہیں اس موقع پر عظیمُ الشّان جلسۂ جشنِ دستار بندی و ردا پوشی کا انعقاد 21 دسمبر بروز بدھ بعد نمازِ مغرب فوراً اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ، قدوائی روڈ مالیگاؤں میں منعقد ہوگاـ جسمیں خلیفۂ حضور مفتئ اعظم، سیّاح یورپ و ایشیاء، مفکر اسلام حضرت علّامہ قمر الزماں خان اعظمی صاحب قبلہ(جنرل سکریٹری ورلڈ اسلامک مشن)، داعئ کبیر،عطائے حضور مفتئ اعظم،بانئ مدارس کثیرہ حضرت العلام حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ(امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی) کے خطاب علم اور نظام مصطفیﷺ، و معاشرہ کیسے مستحکم ہو ؟ عنوان پر ہونگے اور آپ دو عظیم المرتبت شخصیات کے ہاتھوں فارغین کے سروں پر دستارِ فراغت سجائی جائے گی اہلیانِ مالیگاؤں کے لئے یہ خبر باعثِ مسّرت ہے کہ دنیائے سنیت کے دو عظیمُ المرتبت شخصیات کی آمد شہر میں ہورہی ہے اس بیش بہا قمیتی موقع سے استفادہ کرنے کے لئے جلسۂ دستارِ بندی و ردا پوشی میں ضرور بہ ضرور شریک ہوں۔
الداعی:- جملہ اراکین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں