src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "ہمارے ثقافتی ورثہ کی پامالی کی جانب شعراء متوجہ کریں " - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 6 نومبر، 2022

"ہمارے ثقافتی ورثہ کی پامالی کی جانب شعراء متوجہ کریں "

 



"ہمارے ثقافتی ورثہ کی پامالی کی جانب شعراء متوجہ کریں "


مجروح اکیڈمی کے مشاعرہ میں جناب فاروق شیخ کا تاریخی خطبہ 



ٹکی ہال میں منعقدہ مشاعرہ کی صدارت میں معروف سماجی خدمت گار فاروق شیخ صاحب نے کہا ہمارے شعراء نہایت بے باکانہ انداز میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ۔۔بالخصوص نسل نو ادب میں مطالعہ سے لیس اُتری ہے۔۔ادب کے ساتھ ساتھ ہم پر سماجی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ہمارا ثقافتی ورثہ جو کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے ہم سے چھینا جارہا ہے ۔۔ہمیں اس کی حفاظت اور بیداتی کے لیے اپنے کلام سے دعوت فکر دینی ہوگی۔۔

مشاعرہ کا افتتاح جلگاؤں میمن برادری کے سیکریٹری عبدل قادر کچّی نے کیا۔ڈاکٹر شفیق ناظم صدر اکیڈمی نے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ صابر آفاق کی نظامت اور علّامہ قیّوم راز کی نگرانی میں لیےگیے اس مشاعرہ میں برہانپور سے استاد شاعر جمیل اصغر ۔شعور آشنا اور محبوب پرواز تو وہیں مارول سے استادالشعراء قیّوم راز اور شاہ فیصل شریک محفل تھے شہر کے شعراء میں راغب بیاولی صاعد جیلانی شکیل انجم احسان جامنیری وقار صدیقی مشتاق ساحل صفی جلگانوی عمران فارس نے اپنے کلام پیش کیے۔۔اکیڈمی کے نیاز ملک ڈاکٹر اسلم قاری صاحب اور سیکریٹری عبدالرشید پنجاری نے محفل کا کامیاب بنانے کی اہم خدمات انجام دیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages