اقراء شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ایک روزہ ورکشاپ
جلگاؤں: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کی جانب سے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول جونیئر کالج مہرون میں "تکنیکی تعلیم اور فضلہ سے مفید ایجادات" کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام ایچ جے تھم کالج کے سیمینار ہال میں حافظ عمران عبدالرحمن کی تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے شمع افروزی کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا۔ بالی ووڈ کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس میں استعمال ہونے والی اسکوٹر مل کے موجد جناب جہانگیر پینٹر مہمان مقرر کے طور پر موجود تھے۔ موصوف نے بیکار اشیاء سےکار آمد ایجاد کے موضوع پر طلبہ کی رہنمائی کی ۔ بطور مہمان خصوصی اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر اقبال شاہ ، جنرل سیکریٹری اعجاز ملک ، وائرل نیوز کے چیف ایڈیٹر مفتی محمد ہارون ندوی، پرنسپل اقراء شاہین گلاب شیخ اسحاق و مالیگاؤں کے دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ اقراشاہین کے شیخ ذاکر بشیر نے رسم شکریہ ادا کیا جب کہ نظامت کے فرائض شیخ سہیل امیر نے ادا کیے۔پروگرام کی کامیابی کے لیے ، روشن سر، عظیم سر ،سہیل شکیل سر اور مستقیم سر نے کام کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں