دھولیہ شہر کی غیور عوام کی طرح اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجلس کے امیدوار کو کامیاب بنائیں : فاروق شاہ
سورت کے لِمبایت اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار بشیر شیخ کی کامیابی کیلئے منعقدہ جلسۂ عام سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا خطاب ..!!
سورت ( گجرات ) نومبر 2022دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ گجرات اسمبلی الیکشن کے پرچار کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے سورت کے لمبایت اسمبلی حلقہ کی عوام کو مہاراشٹر کے اسمبلی الیکشن 2019 میں دھولیہ شہر کی غیور عوام کے اتحاد و اتفاق کو یاد دلایا ۔ انھوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اگر اتحاد پیدا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی ۔ یاد رہے گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں محض پانچ دن باقی ہیں ۔ سورت شہر اور مضافات میں کل ملاکر اسمبلی کی 16 سیٹیں ہیں جن پر تقریباً 47 لاکھ ووٹرس امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ سورت کے لِمبایت اسمبلی حلقہ سے 44 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ایسے میں ووٹروں کا رجحان بڑی حد تک قائم ہو جاتا ہے ۔ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ سورت لمبایت کی عوام ایم آئی ایم کے امیدوار بشیر شیخ سے پر امید ہیں ۔ جس کی بناء پر ایم آئی ایم کے امیدوار کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ۔ آج دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ سورت کے لِمبایت اسمبلی حلقہ کی گلیوں میں صبح سے دوپہر تک حلقہ کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے امیدوار بشیر شیخ کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے دھولیہ شہر کی طرز پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے امیدوار بشیر شیخ کو ووٹ کرنے کی گزارش کی ۔ انھوں نے کہا کہ دھولیہ شہر کی آبادی کا ایک تہائی حصہ برادران وطن کی آبادی پر مشتمل ہے جِن کے ووٹوں کی تعداد مسلمانوں کے ووٹوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے لیکن دھولیہ شہر کی عوام نے اتحاد کو وہ بے مثال مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی اور آزادی کے بعد پہلا مسلم نمائندہ شہر کو چن کر دیا ۔ دھولیہ شہر کی تاریخ کو سورت میں بھی دہرایا جا سکتا ہے بشرطیکہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے ۔ آج رکن اسمبلی فاروق شاہ نے سورت کے لِمبایت اسمبلی حلقہ سے خطاب کے بعد پورو اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار وسیم قریشی کیلئے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا اور عوام سے ایک جُٹ ہوکر وسیم قریشی کو ووٹ کرنے کی اپیل کی ۔
حلیم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں