src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفـت ڈرائیـونـگ لائسنس کیمـپ کے انعقـاد کیـلـئے سعـود عالـم کـی قیـادت میـں ایـم آئی ایـم یوتـھ وِنـگ کی جـانب سـے رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کـو میمـورنـڈم ۔۔!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 نومبر، 2022

مفـت ڈرائیـونـگ لائسنس کیمـپ کے انعقـاد کیـلـئے سعـود عالـم کـی قیـادت میـں ایـم آئی ایـم یوتـھ وِنـگ کی جـانب سـے رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کـو میمـورنـڈم ۔۔!!



مفـت ڈرائیـونـگ لائسنس کیمـپ کے انعقـاد کیـلـئے سعـود عالـم کـی قیـادت میـں ایـم آئی ایـم یوتـھ وِنـگ کی جـانب سـے رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کـو میمـورنـڈم ۔۔!!


دھولیہ,7 نومبر 2022 : شہر میں ان دنوںRTO محکمہ کی جانب سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کئے جا رہے ہیں ۔ کاغذات مکمل نا ہونے پر اندھا دھند ڈنڈ وصول کیا جا رہا ہے ۔ اس بناء پر لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے ۔ لوگوں کو دور دراز علاقوں میں آمد و رفت کیلئے مشکلات پیش آ رہی ہے ۔ مزدور طبقہ کو اس ضمن میں زیادہ مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر میں غریبوں اور مزدوروں کے ایک بڑے طبقہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس کاغذات کی کمی ہے اور لائسنس بنانے کی پروسیس انتہائی مشکل ہے اور وہ پیسے خرچ کرنے سے قاصر ہیں ۔ اسی لیے آپ سے گزارش ہے کہ شہر کے غریب , مزدور طبقہ اور S.T . S.C OBC کیلئے سرکاری اسکیموں کے تحت گاڑیوں کے لائسنس بنانے کا کیمپ منعقد کیا جائے ۔ شہر کی عوام اس ضمن میں آپ سے پُر امید ہے ۔ اس طرح کا مطالباتی میمورنڈم ایم آئی ایم دھولیہ کے سابق شہر یوتھ نائب صدر سعود عالم کی قیادت میں دھولیہ ایم آئی ایم یوتھ وِنگ کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو دیا گیا ۔ اس موقع پر سابق شہر یوتھ نائب صدر سعود عالم ، شاہد انور ، زید ذاکر حسین ،  ابرار احمد ،سعود سردار،سلمان خان ، مجاہد شیخ، شعبان انصاری ، حبیب انصاری موجود تھے ۔

✒️ *حلـیـم شمـس الـدیـن انصـاری*
    ایم آئی ایم ضلع صدر
      میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages