ماسٹر عفان کٹی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کانگریس لیڈر مسٹر راہل گاندھی کی تصویر بنائی
گزشتہ دنوں"انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ، لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ، ایشیاء بک آف ورلڈ ریکارڈ، اور عنقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہونے جا رہے روبک کیوب ماسٹر عفان کٹی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس لیڈر مسٹر راہل گاندھی کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر روبک کیوب کی مدد سے مسٹر راہل گاندھی کی تصویر صرف اور صرف سات منٹوں میں بنا کر پیش کر دیا اس مظاہرے کے وقت عارف نسیم خان کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے مسٹر راہل گاندھی سمیت سبھی حاضرین نے ماسٹر عفان کٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بعدازاں مسٹر راہل گاندھی کے ہاتھوں عفان کو ایک خوبصورت سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا اس .موقع پر عفان کے والد رفیق کٹی بھی موجود تھے.
عیاں رہے کہ گزشتہ دنوں عفان کٹی نے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر و سٹیزن کیمپس کے روح رواں، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی دعوت پر مالیگاؤں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اس اچیومنٹ پر ڈاکٹر موصوف کے علاوہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے اراکین نے بھی عفان کٹی کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں