اورنگ آباد: حج ہاؤس کے مینار میں بیت الخلاء بنانے کی وجہ سے مسلمانوں میں غصے کی لہر
مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں حج ہاؤس کا تعمیر کا کام جاری ہے، حج ہاؤس کے مینار کے اندر بیت الخلاء بنادیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں میں غصہ بھڑک اٹھا۔ یہاں کافی عرصے سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ لیکن حج ہاؤس کے داخلی دروازے پر بنے مینار میں بیت الخلاء کی تعمیر کی وجہ سے لوگ ٹھیکیداروں اور سڈکو انتظامیہ سے کافی ناراض ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مینار میں بیت الخلاء کی تعمیر کے حوالے سے سڈکو حکام اور ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی این سی پی اورنگ آباد شہر کے صدر نے کہا ہے کہ مینار اور مسجد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے، اس لیے مینار میں موجود بیت الخلاء کو جلد از جلد بند کیا جانا چاہیے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں سڈکو انتظامیہ کے دفتر جا کر افسر کے کیبن میں بیت الخلاء بنایا جائے گا۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نند کمار گوڈلے نے کہا کہ ہم کسی بھی مذہبی مقام کے مینار میں بیت الخلاء کو برداشت نہیں کریں گے اور مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ مذہبی مقام پر ایسا کرنا بہت غلط ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں