src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راہول گاندھی کو اندور میں بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 18 نومبر، 2022

راہول گاندھی کو اندور میں بم سے اڑانے کی ملی دھمکی،

 



راہول گاندھی کو اندور میں بم سے اڑانے کی ملی دھمکی،  



بھارت جوڑو یاترا کے ایک حصے کے طور پر راہول گاندھی کو اندور پہنچنے پر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ جونی اندور تھانہ علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ جونی اندور پولیس اور کرائم برانچ نے خط چھوڑنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔



ذرائع کے مطابق پولس جونی اندور پولس تھانہ علاقہ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کے قریب راہول گاندھی اندور کے خالصہ اسٹیڈیم میں رات آرام کریں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کسی شرارتی عنصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔


راہول گاندھی ملک میں کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل 'بھارت جوڑو یاترا' نکال رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا 20 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ کانگریس لیڈر اس سفر میں راہول گاندھی کے ساتھ چلنے کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اندور کی سیور ودھان سبھا کی کانگریس لیڈر رینا بوراسی نے بھی پیدل مارچ نکال کر کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کانگریس لیڈر اور سٹی صدر روی بھدوریا نے کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ ہر طبقے کے لوگ بھارت جوڑو یاترا سے براہ راست جڑ رہے ہیں۔ مالوا خطہ میں یہ یاترا زوروں پر ہوگی۔ ہزاروں نوجوان بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کی جنرل میٹنگ میں لاکھوں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے بڑے ہوٹل بک ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages